BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 21 June, 2007, 04:39 GMT 09:39 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
موٹاپا جلد صحتیابی میں مدد گار
دل
موٹاپے کے شکار لوگوں میں دل کے امراض ہونے کا خدشہ زیادہ ہوتا ہے
ایک جائزے کے مطابق دل کے عارضے میں مبتلا موٹے لوگوں کےعلاج کے بعد ان کے بچنے کے امکانات زیادہ بہتر ہوتے ہیں۔

تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ موٹاپے کے شکار دل کے مریضوں کے علاج کے تین سال بعد مرنے کے امکانات عام وزن والے مریضوں کے مقابلے کم ہوتے ہیں۔

یہ تجربہ ایک ہزار چھ سو چھہتر مریضوں پر کیا گیا ہے ۔تاہم اس کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

ساتھ ہی ماہرین نے یہ بھی خبردار کیا ہے کہ موٹاپے کے شکار لوگوں میں دل کے امراض ہونے کا خدشہ زیادہ ہوتا ہے۔

لیڈز کے ریسرچر ڈاکٹر ہائنز بیوٹنر کا کہنا ہے کہ ’اس میں کوئی شبہ نہیں کہ موٹاپے کے شکار لوگوں میں شوگر ، ہائیپر ٹینشن اور شریانیں بند ہونے کے امراض جلدی اور آسانی سے ہونے کا امکان ہوتا ہے لیکن ایک مرتبہ علاج ہونے کے بعد عام لوگوں کے مقابلے میں ان میں جلد صحتیاب ہونے کی صلاحیت زیادہ ہوتی ہے۔

تاہم ڈاکٹر بیوٹنر کے مطابق یہ بات واضح نہیں ہو سکی ہے کہ ایسا کیوں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ممکن ہے کہ موٹاپے کی وجہ سے انسانی جسم کی کیمسٹری کا مختلف ہونا اس کی ایک وجہ ہو۔مثال کے طور پر موٹاپے کے سبب خون میں ایسے خلیوں کی مقدار کم ہوتی ہو جو خون کو گاڑھا کرتے ہیں اس کے علاوہ دل کے خلیوں میں چربی کی سطح بھی اس کی ایک وجہ ہو سکتی ہے۔

ایک خیال یہ بھی ہے کہ موٹے لوگوں میں ’انڈو جینیس کینابی نائڈز‘ کی مقدار زیادہ ہوتی ہے دل کا دورہ پڑنے پر یہ کیمیکلز دل کو محفوظ کرنے کا کام کرتے ہیں۔

ڈاکٹر بیوٹنر کا کہنا ہے کہ موٹاپہ کم کرنے کی ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے کیونکہ وزن کم ہونے سے موٹاپے سے جڑی بیماریوں کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔

تحقیق کارو ں کا کہنا ہے کہ ایک بات طے ہے کہ اگر آپ کا وزن ضرورت سے زیادہ ہے تو ہائی بلڈ پریشر یا بلند فشارے خون ، امراض قلب ، اور شوگر ہونے کے امکانات بہت زیادہ ہوتے ہیں۔

اسی بارے میں
دل کی بیماری کا سبب
14 September, 2003 | نیٹ سائنس
عارضۂ دل، عالمی قاتل
24.09.2002 | صفحۂ اول
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد