BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 15 August, 2006, 14:24 GMT 19:24 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
فربہ لوگوں کی تعداد میں اضافہ
موٹے لوگوں کی تعداد بڑھ رہی ہے
امریکی پروفیسر بیری پاپکن نے کہا ہے کہ پوری دنیا کے امیر اور غریب ممالک کے لوگوں میں وزن کو بڑھتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

امریکی پروفیسر نے انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف اگریکلچرل اکنامکس کو بتایا کہ کم وزن والے لوگ دنیا میں اسی کروڑ ہیں جبکہ موٹے لوگوں کی تعداد ایک ارب ہو گئی ہے۔

پروفیسر بیری نےآسٹریلیا کی کانفرنس کو بتایا کہ اس کی وجہ خوراک میں تبدیلی اور ورزش نہ کرنا ہے۔

یونیورسٹی آف نارتھ کیرولینا کے پروفیسر بیری نے یہ بھی کہا کہ انسانوں کے انفرادی وزن بہت تیزی سے بڑھ رہے ہیں جبکہ بھوک اتنی تیزی سے کم نہیں ہو رہی ہے۔

پروفیسر نے کانفرنس کو یہ بھی بتایا کہ بہت ملکوں میں موٹاپاایک بیماری نہیں رہا اور کم ملک اس کی طرف توجہ دے رہے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ موٹاپے سے پیدا ہونے والی بیماریاں اب صرف شہروں کےامیروں میں نہیں رہیں بلکہ اب یہ دیہی علاقوں کے غریبوں میں بھی آ گئی ہیں۔

پروفیسر بیری نے کہا کہ اس کی مثال چین ہے۔ جس کے لوگ سیریل کھانے کی بجائے اینیمل پراڈکٹس کو ترجیح دے رہے ہیں۔ اور وہاں آٹومیٹک ٹرانسپورٹ اور ٹی وی دیکھنےمیں بھی اضافہ ہوا ہے۔

پروفیسر نے حکومتوں سے درخواست کی کہ وہ اس مسئلے کا حل تلاش کریں۔ اس سلسلے میں وہ کھانے کی چیزوں کی قیمتوں میں ردوبدل کر کے لوگوں کو صحت مند کھانے کی طرف راغب کر سکتے ہیں۔

مثال کے طور پر اگر سوفٹ ڈرنک کی ہر کیلوری کے حساب سے اس کی قیمت وصول کی جائے تو لوگ ان کا استعمال کم کر دیں گے۔اگر پھلوں اور سبزیوں کی قیمتیں کم کر دی جائیں تو لوگ ان کا استعمال زیادہ کر دیں گے۔ اس طرح صحت افزا خوراک میں اضافہ ممکن ہو گا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد