BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 02 June, 2006, 06:53 GMT 11:53 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
انسانی کینسراور کیڑے میں رشتہ
جسم میں اور بھی ایسے پروٹین ہو سکتے ہیں جو کیسنر اور انسانی عمر دونوں پر اثر انداز ہوتے ہیں۔
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے انسانوں میں کینسر کے مرض اور ایک ننھے کیڑے کی عمر کے درمیان ایک پراسرار رشتہ دریافت کیا ہے۔

مشہور رسالے ’سائنس‘ میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق کیلیفورنیا کے سائنسدانوں نے کہا ہے کہ ایک خاص قسم کی پروٹین جو انسانوں میں کیسنر کو روک سکتی ہے وہی دراصل ایک خوردبینی کیڑے کی طویل عمر کی وجہ بھی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق یہ بات سچ ہے کہ انسان کی عمر جتنی زیادہ ہوتی جاتی ہے اسے کینسر ہونے کے امکانات اتنے ہی زیادہ ہوتے جاتے ہیں لیکن سائنسدان ابھی تک یہ معلوم نہیں کر پا رہے ہیں کہ ایسا آخر کیوں ہوتا ہے۔

انسانی خلیوں میں پروٹین کی ایک خاص قسم ’چیک پوائنٹ پروٹین‘ پائی جاتی ہے جو جسم میں توڑ پھوڑ کے شکار خلیوں کو مزید تقسیم ہوکر کینسر پھیلانے سے روکتی ہے۔

حالیہ تحقیق میں سائنسدانوں نے دریافت کیا ہے کہ جب یہی پروٹین ایک خورد بینی کیڑے ’سی ایلیگنز‘ کے جسم سے نکال دیا جائے تو اس کی عمر میں تیس فیصد تک اضافہ ہو جاتا ہے۔

اس تجربہ سے یہ نتیجہ اخذ کیا گیا ہے کہ اگر مذکورہ پروٹین انسانی جسم سے نکال لی جائے تو وہ بھی طویل عمر جی سکتا ہے مگر دوسری جانب اسے کینسر ہو جانے کے امکانات بھی بڑھ جاتے ہیں۔

سانسدنوں کے مطابق اس تجربے سے ’چیک پوائنٹ پروٹین‘ کے دوہرے عمل کے بارے میں ایک اور اہم سوال بھی ابھرتا ہے اور وہ یہ ہے کہ کیا جسم میں اس کی موجودگی کیسنر کے بغیر زندگی کی ضمانت دیتی ہے۔

تحقیق میں شامل سائنسدانوں کا خیال ہے کہ چیک پوائنٹ کے علاوہ جسم میں اور بھی ایسے پروٹین ہو سکتے ہیں جو کینسر اور انسانی عمر دونوں پر اثر انداز ہوتے ہیں۔

اس تحقیق کا مقصد ان جینز کا پتا لگانا ہے جو اس قسم کی پروٹین بناتے ہیں تا کہ کینسر کے خلاف زیادہ موثر دوائیں بنائی جا سکیں۔

اسی بارے میں
سردی سے بچوں میں کینسر
12 December, 2005 | نیٹ سائنس
بند گوبھی پھیپڑوں کے لیے مفید
15 November, 2005 | نیٹ سائنس
بند گوبھی پھیپڑوں کے لیے مفید
29 October, 2005 | نیٹ سائنس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد