بند گوبھی پھیپڑوں کے لیے مفید | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سائسدانوں نے اس بات کا پتہ لگایا ہے کہ بند گھوبھی، بروکلی اور اس سے ملتی جلتی سبزیاں کھانے سے پھپڑوں کے کینسر میں مبتلا ہونے کے امکانات میں کمی واقع ہو جاتی ہے۔ فرانسیسی سائنسدانوں نے پتہ چلایا ہے کہ گوبھی اور بروکلی وغیرہ کھانے سے ایسے لوگوں میں پھپڑوں کے کینسر پھیلنے کے امکانات ستر فیصد کم ہو جاتے جن میں یہ بیماریاں پھیلانے والے جراثیم جسم میں موجود ہوتے ہیں لیکن اپنا اثر دکھانا شروع نہیں کیا ہوتا۔ اس تحقیق سے پہلے بھی یہ خیال کیا جاتا تھا کہ بند گھوبھی اور اس سے ملتی جلتی سبزیاں پھیپڑوں کی بیماریوں سے بچاؤ کے لیے مفید ہیں لیکن اس کی کوئی سائنسی وجہ معلوم نہیں تھی۔ سائنسدانوں کے مطابق، بند گھوبھی، بروکلی آئسوتھنیٹ کیمکل سے بھرپور ہوتی ہیں ۔ آئسوتھینیٹ کیمکل پھیپڑوں کے کینسر سے بچاؤ کے لیے سب سے مفید دوا سمجھی جاتی ہے۔ فرانس میں سائنسدانوں نے پھیپڑوں کے مرض میں مبتلا دو ہزار اکتالیس افراد پر ریسرچ کے بعد یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ ہفتہ میں ایک دفعہ بند گوبھی اور بروکلی کھانے سے پھیپڑوں کے مرض سے بچا جا سکتا ہے۔ سائنسدانوں نے دو ہزار ایسے لوگوں پر بھی ریسرچ کی ہے جو اس مرض میں مبتلا نہیں ہوئے ہیں لیکن ان میں ایسے جراثیم موجود ہیں جو ان کو اس مرض میں مبتلا کر سکتے ہیں۔ | اسی بارے میں کیا شہد سے سرطان کا علاج ممکن ؟06 December, 2004 | نیٹ سائنس کینسر کی نئی وجہ کا انکشاف09 June, 2005 | نیٹ سائنس انار مثانے کے کینسر میں مفید: تحقیق01 October, 2005 | نیٹ سائنس پکائیں مگر دھیان سے18 October, 2003 | نیٹ سائنس انڈہ سبزی نہیں: بھارتی عدالت08 October, 2005 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||