BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 18 October, 2003, 04:34 GMT 09:34 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پکائیں مگر دھیان سے
بروکلی میں سے غذائیت سے بھرپور اجزاء کم ہو جاتے ہیں
کھانا پانی میں زیادہ پکانا ٹھیک نہیں

مائیکرو ویوو میں پکائی جانے والی سبزیوں میں ان میں موجود ایسے اجزاء متاثر ہو سکتے ہیں جو کینسر کے خلاف مدافعت پیدا کرنے میں مدد دیتے ہیں۔

پرتگال کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ مائیکرو ویوو میں پانی کے ساتھ زیادہ پکائی جانے والی بروکلی میں سے ستانوے فیصد اینٹی اوکسیڈنٹ کیمیکلز ختم ہو جاتے ہیں۔

اس کے مقابلے میں بھاپ سے پکائی جانے والی بروکلی میں سے صرف گیارہ فیصد کیمیکلز کم ہوتے ہیں۔

جرنل آف دی سائنس آف دی فوڈ اینڈ ایگریکلچر میں چھپنے والی ایک تحقیق میں ماہرین لکھتے ہیں کہ کھانا پکانے کے عمل میں زیادہ تر غذا بخش اجزاء تحلیل ہو جاتے ہیں اور ان کی غذائیت میں کمی آ جاتی ہے۔

زیادہ نہ پکاؤ

کھانا کم سے کم پانی میں پکایا جائے تاکہ اس میں غذائیت برقرار رہے۔

ڈاکٹر کرسٹینا

ماہرین نے بروکلی میں تحقیق کرتے ہوئے اس کے اینٹی اوکسیڈنٹ کے تین درجوں پہ توجہ دی ہے۔

مائیکرو ویوو میں پکائی جانے والی بروکلی میں یہ اجزاء ستانوے اور چوہتر فیصد کم ہوئے ہیں۔

جبکہ بھاپ کے ساتھ پکانے کے دوران ایک اینٹی اوکسیڈنٹ بلکل کم نہیں ہوا تھا۔

یونیورسٹی آف پوٹو، پرتگال، کی ڈاکٹر کرسٹینا کا کہنا ہے کہ زیادہ تر بائیو ایکٹو مرکبات پانی میں حل ہو جاتے ہیں۔ پکانے کی گرمی سے یہ پانی کے ساتھ جڑ جاتے ہیں اور خوراک میں سے غذا بردار اجزاء کم کر دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس لئے یہ بہتر ہے کہ کھانا کم سے کم پانی میں پکایا جائے تاکہ اس میں غذائیت برقرار رہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد