BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 08 October, 2005, 00:33 GMT 05:33 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
انڈہ سبزی نہیں: بھارتی عدالت
 یہ ایک مسئلہ کے عدالتی فیصلے پر عمل کیسے ہوگا
یہ ایک مسئلہ کے عدالتی فیصلے پر عمل کیسے ہوگا
بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ریاستی سرکار نے ایک عدالتی فیصلے کے فوراً بعد انڈوں کی عام فروخت روکنے کا حکم جاری کیا ہے۔ فیصلے کی رو سے اب انڈے فروخت کرنے کے لیے مخصوص جگہ اور مقامی بلدیہ کی طرف سے پرمٹ کا حصوصل ضروری ہوگا۔

ساتھ ہی اب انڈوں کو صرف گوشت کے ساتھ فروخت کرنے کی اجازت ہوگی۔ اپنے فیصلے میں چھتیس گڑھ کی ریاستی ہائی کورٹ نے قرار دیا کہ انڈہ سبزی کی تعریف میں نہیں آتا۔

عدالت نے مقامی حکام کو ہدایت بھی کی ہے کہ وہ دو ماہ کے اندر اندر یہ انتظام یقینی بنائیں کہ انڈہ مرغیوں، مچھلی اور بکرے کے گوشت کے ساتھ ایسی مخصوص دکانوں پر ہی بیچا جاسکے جہاں سبزی نہیں بیچی جاتی۔

فیصلے کی رو سے انڈے اب عام بازاروں میں نہیں بیچے جاسکیں گے۔ تاہم یہ ابھی واضح نہیں ہے کہ عدالتی حکم پرچون کی دکانوں پر بھی لاگو ہوگا یا نہیں۔ عدالت میں انڈوں کو سبزیوں کی تعریف سے خارج کرنے کی درخواست رائے پور کے ایک وکیل منوہر جٹھانی نے دائر کی تھی۔ ان کا موقف تھا کہ چونکہ انڈوں کی زمین میں باقاعدہ کاشت نہیں ہوسکتی، لہٰذا یہ سبزیوں کی تعریف پر پورے نہیں اترتے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا انڈے سینے سے چوزے نکلتے ہیں اس وجہ سے بھی انہیں نباتات میں شامل نہیں کیا جاسکتا۔

مبصرین کا اندازہ ہے کہ عدالتی فیصلے کے نفاذ سے بھارت میں غریب مزدور پیشہ طبقے کو سخت مشکل پیش آئے گی کیونکہ پورے ملک میں ٹھیلوں پر بکنے والے ابلے ہوئے انڈے اور ان سے بنے اوملیٹ ان لوگوں کے لیے خوراک کا سستا ترین ذریعہ ہیں اور عدالتی فیصلے کی رو سے یہ راستہ بند ہوجائے گا کیونکہ اب انڈے اور ان سے بنا کھانا بیچنے کے لیے مقامی بلدیاتی اداروں سے خصوصی لائیسنس حاصل کرنا ہوگا۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد