BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 01 March, 2007, 14:51 GMT 19:51 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
وزن، قد اور کولیسٹرل کا تعلق
مریض کا ٹیسٹ
تحقیق کے مطابق بچپن میں قد کا تیزی سے بڑ ھنا فائدہ مند ہوتا ہے
سائنسدانوں کا دعویٰ ہے کہ وہ بالغ افراد جو بچپن میں تیزی سے بڑے ہوتے ہیں ان میں عمر کے آخری حصے میں ہائی کولیسٹرول کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔

یہ تحقیق میڈیکل ریسرچ کونسل کی مالی تعاون سے ہوئی ہے جس میں 50 سال کے دوران 3000 لوگوں کے وزن اور قد کا جائزہ لیا گیا ہے-

تحقیق سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ 53 سال کی عمر کے ان افراد میں کولیسٹرول کا تناسب بہت ہی کم نظر آیا جو بچپن یا کم عمری میں تیزی سے بڑے ہوئے تھے-

وبائی امراض اور صحت عامہ سے متعلق ایک جریدے میں چھپنے والی اس تحقیق کے مطابق15 سال کی عمر کے بعد حد سے زیادہ بڑھنے والی وزن کی وجہ سے جسم میں کولیسٹرول کی سطح بڑھ جاتی ہے-

تحقیق میں کہا گیا ہے کہ کولیسٹرول میں اضافہ یا دورانِ خون میں چربی کے زیادہ ہونے سے درمیانی اور ادھیڑ عمر کے لوگوں میں کئی قسم کےموضی امراض پیدا ہو سکتے ہیں جن میں امراض قلب اور دل کے عارضہ شامل ہیں-

سائنسدان اس امر کو معلوم کرنے کی بھی کوشش کر رہے ہیں کہ کیوں کچھ لوگوں میں کولیسٹرول کے زیادہ ہونے کا امکان ہوتا ہے جبکہ اسی قسم کی طرزِ زندگی گزارنے والے باقی لوگوں کو یہ بیماریاں لاحق ہی نہیں ہوتی۔

یہ رپورٹ یونیورسٹی آف اِیسٹ اینگلیا کے سائنسدانوں کی کاوشوں سے مکمل ہوئی ہے جس میں انہوں نے آدھی سے زیادہ عمر کے لوگوں کا مطالعہ کیا ہے-

جن 3000 افراد پر تحقیق ہوئی ہیں وہ مارچ 1946 کے ایک ہی ہفتے میں پیدا ہوئے تھے- ان کے قد کو 2،4، 7، 15، 36 اور 53 برس کی عمر میں بالترتیب ناپا گیا ہےاور 53سال کی عمر میں ان کے کولیسٹرول کی سطح کو بھی ریکارڈ کیا گیا ہے-

ان نتائج سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ جس شخص کا قد دو سال کی عمر سے پہلے اور 15 سال کی عمر کے بعد جتنی تیزی کےساتھ بڑھتا ہے، اس میں 53 برس کی عمر میں کولیسٹرول کا تناسب اسی حساب سے کم بھی ہوتا ہے۔

تحقیق میں اس بات کا بھی اندازہ ہوا ہے کہ کم کولیسٹرول کاگہرا تعلق بظاہر بچپن میں ٹانگ کے تیزی سےبڑھنے کے ساتھ ہے-

تحقیق کاروں کا کہناہے کہ غذا، اِِنفیکشن اور ذہنی دباؤ جیسے ماحولیاتی عناصر ٹانگ کے بڑھنے اور دل کے امراض کے خطر پر اثر انداز ہو سکتے ہیں-

سائنسدانوں کا مزید کہنا ہے کہ 15 برس کےبعد بڑھنے کےجو فوائد سامنے آئے ہیں ان کا تعلق سابقہ تحقیقات سے بھی ہو سکتا ہے جن کے مطابق کمزور غذا، کم ورزش اور الکوحل کا زیادہ استعمال قبل از وقت بلوغت کا سبب بنتا ہے-

اس تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کولیسٹرول کی بلند سطح کی وجہ 36 اور 53 سال کی عمر میں جسم میں موجود چربی میں اضافہ ہونااور 15 اور 53 کی عمر کے درمیان وزن کے بڑھنے کا تعلق کولیسٹرول کی سطح میں اضافے کیساتھ ہوتا ہے- اس کولیسٹرول میں ٌلو ڈینسٹی لیپوپروٹینٌ نام کا کولیسٹرول بھی شامل ہے جسے اکثر اوقات’ ٌبراٌ کولیسٹرول، کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔

سائنسدانوں کو پہلے ہی سے معلوم ہے کہ پیدائش کے وقت کا وزن آنے والے دنوں میں بچے کی صحت کے لیے بہت ہی اہم ہوتا ہے۔

برسٹل یونیورسٹی کے ایک سینئر استاد ، ڈاکٹر جولین حیملٹن شیلڈ کا کہنا ہے کہ اس تحقیق نے ایک بار پھر اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ آنے والی زندگی کا دارومدار ابتدائی سالوں کی غذا پر ہوتی ہے۔

اسی بارے میں
ہمارا کیا قصور؟
18 November, 2003 | نیٹ سائنس
بچوں کے لیئے 90 منٹ ورزش
21 July, 2006 | نیٹ سائنس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد