BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 28 April, 2005, 01:27 GMT 06:27 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
متبادل ماں کے ہاں پانچ جڑواں بچے
News image
متبادل ماں ٹریسا اینڈرسن پانچ جڑواں بچوں کی پیدائش سے تین ہفتے بچوں کے والدین کے ساتھ۔
امریکہ میں ایک عورت نے ایک بے اولاد جوڑے کے لیے ’متبادل ماں‘ کے طور پر پانچ جڑواں بچوں کو جنم دینے کے باوجود کوئی معاوضہ وصول نہیں کیا ہے۔

پچیس سالہ ٹریسا اینڈرسن نے امریکی ریاست ایریزونا میں پانچ منٹ میں پانچ لڑکوں کو جنم دیا۔

متبادل ماں (surrogate mother) ایسی عورت کو کہا جاتا ہے جو کسی اور عورت کی خاطر مصنوعی تخم ریزی کے ذریعے نطفہ قبول کرتی ہے۔

ٹریسا اینڈرسن نے اپنی خدمت کے لیے پندرہ ہزار امریکی ڈالر کا معاوضہ لینے سے انکار کر دیا۔ ٹریسا اینڈرسن نے کہا کہ ماں کو پانچ بچوں کے بہت اخراجات اٹھانے پڑیں گے اس لیے وہ ان سے معاوضہ نہیں لے گی۔

بچوں کے خلقی والدین لویزہ گانزالیز اور اینریک مورینو نے بیٹوں کا نام جورج، اینریک، گیبریل، وکٹر اور جیویر رکھے ہیں۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ پانچ لڑکوں میں سے ایک جیویر کے دل میں خرابی ہے اور اس کو ٹھیک کرنے کے لیے آپریشن کے ضرورت ہو گی۔

ٹریسا اینڈرسن کی کوکھ میں پانچ ایمبوریو( کچے بچے) لگائے تھے تاکہ ان میں سے کم از کم ایک نشورنما پا سکے لیکن وہ تمام مکمل بچے بن گئے۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ٹریسا اینڈرسن چل کر ہسپتال آئی تھیں اور جب ان کو پتہ چلا کہ ان کی کوکھ پانچ بچے ہیں تو انہوں نے اپنا معاوضہ نہ لینے کا فیصلہ کیا۔

ٹریسا اینڈرسن کے شوہر نے کہا ہے کہ وہ متبادل ماں کا رول مکمل ہونے پر خوش ہیں اور آرام کر رہی ہیں۔

بچوں کے والد مورینو نے کہا کہ وہ ایک بچے کے متمنی تھے لیکن اگر پانچ آ گئے تو اس کی بھی کوئی وجہ ہو گی اور وہ بہت خوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پانچ بچوں کو پالنا مشکل ہو گا لیکن وہ اپنی پوری کوشش کریں گے اور اللہ بہتر کرئے گا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد