BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 27 July, 2004, 11:47 GMT 16:47 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ادھار کی ماں، شہریت کا قضیہ
News image
نیل اور نندانی اپنی نانی کے بطن سے پیدا ہوئے ہیں۔
گزشتہ روز لندن کے علاقے الفرڈ میں انڈیا سے دو ایسے بچے لائے گیے جو اپنی پیدائش کے غیر معمولی عمل کی بنا پر خود بھارتی شہری ہیں جبکہ ان کے والد آکاش نگلا اور لتا نگلا برطانوی شہری ہیں۔

ان بچوں، نیل اور نندانی نگلا کو فی الحال ایک سال کا برطانوی ویزا جاری کیا گیا ہے۔ کیونکہ جس عورت (نانی) نے انہیں جنم دیا ہے اس کی شہریت انڈین ہے نہ کہ برطانوی۔ اس قانونی پیچدگی کی باعث نیل اور نندانی کو برطانوی شہریت دلوانے کے لیے لتا اور آکاش کو اپنے ہی بچوں کو گود لینا پڑے گا۔

اس پیچدہ صورتحال کی تفصیل یہ ہے کہ لتا کو ایک ایسا آزار Rokitansky syndrome لاحق ہے جس کی وجہ سے وہ بچے نہیں پیدا کر سکتیں۔ حالانکہ لتا کی بیضہ دانی صحت مند ہے۔

اس بیماری کے سبب لتا اور ان کے شوہر نے بچے پیدا کرنے کے لیے کسی دوسری خاتون کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا۔

اس عمل کو سروگیسی کہتے ہیں جس میں بیوی کے بیضے (انڈے) اور شوہر کے سپرم (نطفے) کو ٹیسٹ ٹیوب میں یکجا کر کے باروری کا عمل شروع کر دیا جاتا ہے۔ اس عمل کے نتیجہ میں زائگوٹ وجود میں آتا ہے جسے پرورش کے لیے رحم مادر کی ضرورت ہوتی ہے۔ اسے مادر مستعار یا ادھار لی ہوئی ماں کہا جا سکتا ہے۔

لتا کی بچہ دانی اس قابل نہ تھی کہ پیدائش سے پہلے بچے کی رکھوالی کر پاتی۔ لہذا لتا اور آکاش نے ایک ایسی عورت کی تلاش شروع کر دی جو ان کی اولاد کو جنم دے سکے۔

لتا نے برطانیہ اور بھارت میں ایسی عورت کو بھتیرا ڈھونڈا جو’ادھار کی ماں‘ بننے کے لیے تیار ہو۔ مگر بالآخر لتا کو اپنی ہی ماں کی خدمات حاصل کرنا پڑیں۔

لتا کی ماں رادھا پٹیل نے پہلے تو انکار کر دیا مگر پھر وہ راضی ہوگئیں۔ رادھا کی عمر چوالیس سال ہے۔

یہ عمل بھارتی ریاست گجرات میں مکمل ہوا اور رادھا نے اپنے جڑواں نواسے نیل اور نواسی نندانی کو چھ ماہ قبل جنم دیا۔

ان بچوں کے انڈیا سے برطانیہ سفر کے بارے میں ایک خصوصی دستاویزی فلم چھ ستمبر کو برطانوی وقت کے مطابق شام ساڑھے سات بجے بی بی سی ون پر دکھائی جائے گی۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد