 | | | تحقیق کے نتیجے میں سامنے والے علاج کو ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے |
سائنسدان نے عورتوں کے جسم میں ایسے عنصر کو دریافت کر لیا ہے جس کی موجودگی چھاتیوں میں گلٹیوں یا کسی بھی سرطان کا باعث بنتا ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس دریافت کے نتیجے میں چھاتیوں کے سرطان کی چالیس فیصد مریضوں کا علاج ممکن ہو جائے گا۔ ’نیچر جینیٹکس‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق کنیڈا کی میکگل یونیورسٹی کی ایک ٹیم عورتوں کے جسم میں عمل پر تحقیق کر رہی ہے جو عورتوں کے جسم میں رسولیاں یا دیگر سرطان پیدا کرتا ہے۔ اس ٹیم نے ایک ایسی دوا تیار کی ہے جس کے ذریعے چوہیا کے جسم میں پیدا ہونے والی رسولی کو بڑھنے سے روک دیا جس سے یہ توقع کی جاری ہے کہ اس دوا کے ذریعے دوسرے سرطانوں کو بھی روکا جا سکتا ہے۔ تحقیق کے نتیجے میں سامنے والی دریافت کو سرطان علاج کے سلسلے میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ برطانوی ماہرین کا کہنا ہے کہ نئی دوا کے نتیجے میں پہلے موجود علاج کے طریقوں کو بھی زیادہ مؤثر بنانے میں مدد ملے گی۔ اس تحقیق کے نتیجے میں پی ٹی پی ون بی کہلانے والے عنصر کو دریافت کیا گیا ہے جس کی موجودگی ان خلیوں میں سرطان کی مزاحمت کو ختم کر دیتی ہے۔ سرطان یا کینسر کے چالیس فیصد مریضوں میں اسی عنصر کی مقدار میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ |