انسولین کی گولی، ایک نئی امید | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جلد ہی ذیابیطس یا شوگر کے مریضوں کو شوگر کنٹرول کرنے لیے روزانہ انجیکشن نہیں لگانے پڑیں گے بلکہ یہ کام اب گولیوں سے لیا جائے گا۔ برطانیہ کی ایک کمپنی ’ڈائیابیٹولوجی‘ نے کارڈیف یونیورسٹی کے ماہرین کی مدد سے منہ سے انسولین لینے کے مسئلے کو حل کر لیا ہے۔ کیپسول پر موجود خاص کوٹنگ یا تہہ دوائی کو معدے میں ایسڈ سے بچاتی ہے اور اسے چھوٹی آنت تک جانے میں مدد دیتی ہے جہاں جا کر یہ حل ہو جاتی ہے۔ محققین سولہ مریضوں پر کیے گئے اپنے ٹرائل کے نتائج امیریکن ڈائبیٹیز ایسوسی ایشن کو پیش کریں گے۔ ڈاکٹر سٹیو لوزیو کی تحقیق کی تفصیلات تو پہلے شائع نہیں کی جا سکتیں لیکن توقع ہے کہ یہ بتایا جائے گا کہ منہ سے دوائی کھانے سے بھی جسم میں وہ بنیادی تبدیلیاں لائی جا سکتی ہیں جو ذیابیطس کو کنٹرول کرنے کے لیے ضروری ہیں۔ ٹرائل میں یہ بھی دکھایا جائے گا کہ اگر گولیاں دن میں دو مرتبہ، صبح ناشتے سے پہلے اور شام کھانے سے پہلے، لی جائیں تو ٹائپ 2 ذیابطیس کے مریضوں میں کامیابی سے گلوکوز لیول کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔ ڈئیابیٹیز یو کے نے نئی تحقیق کو خوش آمدید کہا ہے لیکن ساتھ ہی یہ بھی کہا ہے کہ اس میں احتیاط سے کام لینا چاہیئے۔ ڈئیابیٹیز یو کے کے ریسرچ مینیجر ڈاکٹر آئن فریم نے کہا کہ برطانیہ میں اس وقت 700,000 مریض ہیں جو انسولین کا انجیکشن لگاتے ہیں۔ ان میں سے کئی ایک یہ دن میں چار مرتبہ لگاتے ہیں۔ اس طرح اگر ان کا انجیکشن دوائی میں بدل جائے تو ان کے معیارِ زندگی میں کافی تبدیلی آ سکتی ہے۔ | اسی بارے میں ہڈی کے گودے سے شوگر کا علاج12 November, 2006 | نیٹ سائنس رحم کے خلیوں سے بیماریوں کا علاج08 January, 2007 | نیٹ سائنس شوگر کےمریضوں کیلیئے امید24 September, 2006 | نیٹ سائنس بالواسطہ تمباکو نوشی سے ذیابیطس07 April, 2006 | نیٹ سائنس ایشیا میں ذیابیطس کا شدید خطرہ23 February, 2006 | نیٹ سائنس ذیابیطس: مریضوں کے لیےخوشخبری28 January, 2006 | نیٹ سائنس ذیابیطس:انجیکشن سے نجات؟09 September, 2005 | نیٹ سائنس ذیابیطس اور موٹاپے میں تعلق18 July, 2005 | نیٹ سائنس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||