BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 04 May, 2007, 15:44 GMT 20:44 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
انٹرنیٹ پر بچے کی جنس کا تعین
بچے کی جنس
عام طور پر زچگی کے بیسیویں ہفتے میں جنس کا تعین کیا جا سکتا ہے
انٹرنیٹ پر ایک ایسے ٹیسٹ کی کِٹ برائے فروخت ہے جس کی مدد سے پیدا ہونے والے بچے کی جنس کا تعین زچگی کے چھٹے ہفتے میں بھی کیا جا سکتا ہے۔

کمپنی ڈی این اے ورلڈ وائڈ نے اس کٹ کی قیمت 189 پاؤنڈ (تقریباً تیئس ہزار پاکستانی روپے) مقرر کر رکھی ہے۔ تاہم ناقدین کا کہنا ہے کہ اس کٹ کی وجہ سے بچے کی جنس خواہش کے مطابق نہ ہونے پر اسقاطِ حمل کی شرح میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

لیکن یہ کٹ متعارف کرانے والی کمپنی اس تنقید کو مسترد کرتے ہوئے کہتی ہے کہ بچے کی جنس کا تعین ہوجانے پر والدین کو اس کے مطابق تیاری کرنے کا زیادہ وقت مل جاتا ہے۔

کمپنی کے مطابق اس کی کٹ کے ذریعے کیے گئے خون کے ٹیسٹ کے نتائج 99 فیصد درست ثابت ہو رہے ہیں، جبکہ غلط پیش گوئی پر پیسے واپس کر دیئے جاتے ہیں۔

زچگی کے ابتدائی ایام میں جنس کے تعین کے ٹیسٹ کا تصور کوئی نیا نہیں ہے۔ گزشتہ سال برطانیہ کے انسٹیٹوٹ آف چائلڈ ہیلتھ نے زچگی کے ساتویں ہفتے میں بچے کی جنس کے تعین کے کامیاب ٹیسٹ کیے تھے۔

ماں کی صحت
 جنس کے تعین کی بجائے توجہ ماں کی صحت اور بچے کی نشوونما پر ہونی چاہیے
طبی ماہرین

تاہم ہسپتالوں میں عام طور پر زچگی کے بیسیویں ہفتے میں الٹرا ساونڈ کی مدد سے بچے کی جنس کے بارے میں بتایا جاتا ہے۔

ڈی این اے ورلڈ وائد کے ڈائریکٹر ڈیوڈ نکلسن کے مطابق لوگ ان کی پروڈکٹ میں بہت دلچپسی لے رہے ہیں۔ ’والدین بیس ہفتے تک ہونے والے بچے کی جنس کے تعین کا انتظار نہیں کرنا چاہتے‘۔

حاملہ خاتون کو اپنے خون کا اس کٹ کی مدد سے حاصل کردہ نمونہ کمپنی کی لیبارٹری کو تجزیے کے لیے بھیجنا ہوتا ہے، جس کا نتیجہ ڈاک کے ذریعے یا محفوظ پاس ورڈ کی مدد سے آن لائن بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ لیبارٹری تجزیے میں ماں کے خون میں بچے کا ڈی این اے تلاش کیا جاتا ہے۔

اگر یہ وائی کروموزوم ڈی این اے ہے تو کہا جا سکتا ہے کہ کوکھ میں پلنے والا بچہ لڑکا ہے اور اگر ایسا نہیں ہے تو اتنے ہی یقین سے کہا جائے گا کہ لڑکی ہوگی۔

تاہم طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ جنس کے تعین کی بجائے توجہ ماں کی صحت اور بچے کی نشوونما پر ہونی چاہیے۔

والد کے ہاتھ میں بچے کا ہاتھبچہ کیسے بولے گا؟
بچے کی پیدائش سے تین سال تک کی ریکارڈنگ
ماں اور بچہدیر ہو گی تو لڑکا۔۔
دیر سے حمل، لڑکے کی پیدائش کے امکانات زیادہ
مشتعل مزاج اور جارحانہ بچےبچے مشتعل کیوں؟
ذہنی دباؤ کی شکار ماؤں کے تند مزاج بچے
ماں کے پیٹ میں بچہرحم مادر کےتجربات
رحم مادر میں جو سیکھا وہ مت بھولیں: تحقیق
اسی بارے میں
وقت سے قبل پیدا ہونے کا ریکارڈ
20 February, 2007 | نیٹ سائنس
بچی اپنی نانی کے پیٹ میں پلی
01 October, 2005 | نیٹ سائنس
بانجھ عورت کے ہاں بچے کی پیدائش
25 September, 2004 | نیٹ سائنس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد