BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 18 May, 2006, 11:36 GMT 16:36 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بچہ زبان کیسے سیکھتا ہے؟
سپیچ کام پراجیکٹ
بچے کی حرکات ریکارڈ کرنے کے لیئے گیارہ کیمرے لگائے گئے ہیں
امریکہ کے ایک سائنسدان اپنے بچے کی پیدائش سے لے کر تین سال کی عمر تک کی ہر حرکت اور آواز ریکارڈ کر رہے ہیں۔

ایم آئی ٹی کے پروفیسر ڈیب رائے بچے کے بڑھنے کے ہر عمل کو محفوظ کر رہے ہیں تاکہ یہ دیکھا جا سکے کہ بچہ زبان کیسے سیکھتا ہے؟ ’ہیومن سپیچ کام‘ نامی اس پراجیکٹ میں ان کے گھر میں کیمرے اور مائیکروفون نصب کیئے گئے ہیں۔

اس عمل کے دوران چار لاکھ گھنٹوں پر مشتمل مواد اکٹھا کیا جائے گا۔ پروفیسر رائے نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ ’جس طرح کہ سب والدین کو پتہ ہے کہ آپ اپنے بچے کی اتنی زیادہ تصویریں اور ویڈیو نہیں بنا سکتے۔ میرے خیال میں ہم ایک بالکل نئی سطح پر جا رہے ہیں‘۔

بچوں کے زبان سیکھنے کے عمل کے بارے میں بہت اختلاف رائے پایا جاتا ہے۔ اگرچہ والدین کے بولنے کا سب سے زیادہ اثر سمجھا جاتا ہے لیکن بہت سے سائنسدانوں کا خیال ہے کہ جس تیزی سے بچے ترقی کرتے ہیں اس کے اور بھی اسباب ہو سکتے ہیں۔

ماں اور بچہ
اس منصوبے سے پوری خاندان کی زندگی کے تین سال محفوظ کر لیئے جائیں گے

ان عوامل میں زبان سے متعلقہ ’جین‘ اور ماحول کے اثرات بھی شامل ہیں۔ اب تک ماحول کے اثر کا صحیح طرح سے جائزہ نہیں لیا جا سکا کیونکہ سائنسدان بچے کا اتنی زیادہ دیر تک تجزیہ نہیں کر سکے۔ لیکن اس منصوبے سے تجزیے کے لیئے بہت سا مواد مل جائے گا۔ مثال کے طور پر یہ پتہ چلے گا کہ اس بچے نے پہلا لفظ کب اور کیسے بولا؟

ایمٹ آئی ٹی کی میڈیا لیب کے ڈائریکٹر فرینک موس نے کہا ہے کہ یہ منصوبہ ’جینوم‘ پراجیکٹ کے بہت قریب ہے۔

اس عمل کے دوران روزانہ 350 گیگا بائٹ ڈیٹا ریکارڈ کیا جاتا ہے اور اسے تجزیے کے لیئے ایم آئی ٹی کی لیبارٹری میں بھیج دیا جاتا ہے جہاں انسانوں کے ساتھ ساتھ کمپیوٹر بھی اس کا تجزیہ کرتے ہیں۔

ماں کے پیٹ میں بچہرحم مادر کےتجربات
رحم مادر میں جو سیکھا وہ مت بھولیں: تحقیق
انٹرنیٹ اور بچے
ویب پر بچوں سے جنسی تجارت کے خلاف مہم
بیمار بچہانفیکشن سے بچیں
ماں کے انفیکشن سے بچے کو کینسر کا خدشہ
اسی بارے میں
پالتو جانور: بیماری کاخطرہ
09 October, 2005 | نیٹ سائنس
شاید بچوں کی ہی سنی جائے
26 July, 2005 | نیٹ سائنس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد