BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 20 February, 2007, 12:45 GMT 17:45 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
وقت سے قبل پیدا ہونے کا ریکارڈ
امیلیہ ٹیلر
پیدائش کے وقت امیلیہ کا قد تقریبا قلم کے برار تھا
امریکہ میں ڈاکٹروں کےمطابق ایک بچی رحم مادر میں اب تک کا سب سے کم وقت گزارنے کے بعد پیدا ہوئی ہے۔

کہا جارہا ہے نوزائدہ امیلیہ ٹیلر تئیس ہفتے سے بھی کم ماں کے پیٹ میں رہیں۔

املیہ چوبیس اکتوبر کو میامی کے ایک ہسپتال میں پیدا ہوئی تھیں اور پیدائش کے وقت ان کا وزن صرف دو سو چوراسی گرام تھا۔ تقریبا چار ماہ سے وہ ہسپتال میں ہیں۔

پیدائش کے وقت امیلیہ ٹیلر کا قد قلم کے برابر تھا۔ اتنا نحیف و کمزور ہونے کے باوجود ان کا زندہ رہنا ماں باپ اور ہسپتال کے ڈاکٹروں کے لیے کسی معجزہ سے کم نہیں ہے۔

یونیورسٹی آف ایوا جو قبل از وقت پیدا ہونے والے بچوں کا ریکارڈ رکھتی ہے، اس کے مطابق امیلیہ رحم مادر میں صرف بائیس ہفتے رہی ہیں جو اب تک کا سب سے کم وقت ہے۔

ڈاکٹروں کو اس بات کی امید بہت کم تھی کہ وہ زندہ رہیں گی لیکن امیلیہ حیات ہیں۔

ڈاکٹروں کو بچی کے بچنے کی امید بہت کم تھی

تمام طرح کی مشکلات کے باوجود امیلیہ کا زندہ رہنا ماں باپ کے لیے خوشی کا باعث ہے۔انہوں نے بچی کا نام (امیلیہ) اسی مناسبت سے رکھا جسکا مطلب جدو جہد کرنے والا ہے۔

ڈاکٹروں کے مطابق سائنس کی ترقی نے بھی ایسے وسائل پیدا کیے ہیں کہ یہ سب ممکن ہے ورنہ دس برس قبل تک یہ ایک خواب تھا۔

تقریبا چار ماہ ہسپتال میں گزارنے بعد امیلیہ 20 فروری کو اپنے گھر روانہ ہوں گی۔ ان کی ماں کا کہنا ہے کہ بچے کی پیدائش کے چھ ہفتے بعد بھی وہ اسے گود میں لینے کے لیے ترستی رہی ہیں۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ بچی کا وزن ابھی بھی دو کلو گرام سے کم ہے اس لیے اس کی سخت طبی نگرانی ضرورت ہے جو وقتا فوقتا کی جاتی رہے گی۔

اسی بارے میں
انڈیا کی پہلی ٹیسٹ ٹیوب بےبی
03 August, 2005 | نیٹ سائنس
بانجھ عورت کے ہاں بچے کی پیدائش
25 September, 2004 | نیٹ سائنس
بچے تند مزاج کیوں ہوجاتے ہیں؟
04 November, 2003 | نیٹ سائنس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد