دماغی مردہ کےہاں بچی کی ولادت | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ میں دماغی طور پر مردہ ایک خاتون نےسات ماہ کی ایک بچی کو جنم دیا ہے۔ اس خاتون کواس بچی کی پیدائش کے وجہ سے تین ماہ کے لیےزندہ رکھا گیا تھا۔ بچی کو ورجینا کے علاقے ایرلنگٹن کےنیونیٹل انٹینسو کئیر یونٹ میں رکھا گیا ہے۔ ورجینا ہسپتال میں منگل کواس بچی کی ولادت بزریعہ آپریشن عمل میں لائی اس کی ماں سوسن اینی کیتھرائن ٹوریز پرسات مئی کو مرگی کا دورہ پڑا۔ ا س کے دماغ کے تفصیلی معائنے سے پتہ چلا کہ کینسر اس کے دماغ میں جڑیں پکڑ چکاہے۔ مرگی کے اس دورے سے پہلے وہ چار ماہ کے حمل سے تھی۔ یہ اس خاتون کا دوسرا بچہ ہے۔ اس دورے میں اس کے دماغ کی موت واقع ہوگئی تھی مگرڈاکٹروں نےاس کے بچے کو بچانے کے لیے اس خاتون کو زندہ رکھا۔ اس کے شوہر نے یہ تین ماہ اپنی بیوی کے سرہانے اور ہسپتال کا بل ادا کرتے ہوئے گزارے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||