دنیا کی چھوٹی ترین بچی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ میں دنیا کی سب سے چھوٹی سمجھی جانے والی بچی کو پہلی بار ہسپتال میں لوگوں کے سامنے لایا گیا ہے۔ رمیسہ کے ساتھ ان کی جڑواں بہن حبہ بھی تھی جو کے جسامت میں ان سے بڑی ہیں۔ رمیسہ رحمٰان کا پیدائش کے وقت وزن آٹھ عشاریہ چھ اونس ہے یا دو سو چوالیس گرام تھا اور وہ انیس ستمبر کو شکاگو میں پیدا ہوئی تھیں۔ اب رمیسہ کا وزن دو پاؤنڈ دس اونس ہے۔ پیدائش کے وقت وہ ایک موبائل فون جتنی تھیں۔ حبہ کا پیدائش کے وقت وزن ایک پاؤنڈ چار اونس تھا اور اب وہ پانچ پاؤنڈ کی ہیں۔ رمیسہ کے والدین اگلے مہینے اپنی دونوں بیٹیوں کو اپنے ملک ہندوستان لے کر جانا چاہتے ہیں۔ رمیسہ کی تئیس سالہ والدہ مہ جبیں شیخ نے اپنی بیٹی پیدائش پر کہا کہ ’یہ رحمت ہے، یہ بہت بڑی رحمت ہے‘۔ ڈاکٹروں نے لڑکیوں کی پیدائش کا اعلان اس وقت تک نہیں کیا جب تک انہیں یقین نہیں ہو گیا کہ وہ صحت مند ہیں اور ہسپتال سے جا سکتی ہیں۔ جامعہ لویولا کے طِبی مرکز میں ڈاکٹر ولیم میکملن کا کہنا تھا کہ دونوں بہنوں کا درجہ معمول کے مطابق ہے اور یہ دوسرے بچوں کی طرح ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||