BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 25 November, 2004, 11:29 GMT 16:29 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ماں سب کو پیاری
News image
لفظوں کی دوڑ میں ماں ، باپ سے آگے!
’مدر (ماں) انگریزی زبان کا سب سے خوبصورت لفظ ہے۔‘ یہ ہے نتیجہ انگریزی زبان کے علاوہ دیگر زبانیں بولنے والے افراد میں کئے گئے ایک سروے کا۔

برٹش کونسل کی سترہویں سالگرہ کے موقع پر کئے جانے والے اس سروے میں ایک سو دو ممالک سے چالیس ہزار سے زیادہ افراد نے حصہ لیا۔

خوبصورت ترین الفاظ کے انتخاب میں پہلی پانچ پوزیشنوں پر مدر (ماں)، پیژن (جذبہ)، سمائل (مسکراہٹ)، لو (محبت) اور ایٹرنیٹی ( ابدیت) لیکن لفظ فادر (باپ) پہلے ستر الفاظ کی فہرست تک بھی نہیں پہنچ پایا۔

اس کے علاوہ پہلے دس الفاظ کی فہرست میں فینٹیسٹک (شاندار) ، ڈیسٹینی (مقدر) ، فریڈم (آزادی) ، لبرٹی (آزادی) اور ٹرینکوالیٹی (سکون) شامل ہیں۔

برٹش کونسل پوری دنیا میں انگریزی زبان کو پروموٹ کرتی ہے اور ہر سال تقریباً پانچ لاکھ لوگوں کو زبان سکھاتی ہے۔ کونسل کے ایک ترجمان کرس ویڈ کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ پسند کئے گئے الفاظ میں سے زیادہ تر مثبت معنی والے الفاظ ہیں۔

سب سے زیادہ پسند کئے جانے والے لفظ یعنی مدر کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ’ظاہر ہے ہم سبھی کی ایک ماں ہوتی ہے اور ہماری زندگیوں میں وہ ایک اٹل حقیقت کی طرح ہوتی ہے اور پھر بہت سے سماجوں میں اس لفظ کی بہت زیادہ اہمیت ہے لیکن میں یہ سوچتا ہوں کہ اگر اس طرح کا سروے برطانیہ میں کیا جائے تو نتیجہ کیا رہے گا۔‘

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد