BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 23 February, 2004, 22:06 GMT 03:06 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ضعیفی میں ولادت کا ریکارڈ
بچے
ضیفی میں ولادت سے بچوں میں نقائص کا خطرہ ہوتا ہے
جنوبی بھارت کی ریاست تامل ناڈو میں ایک تریسٹھ سالہ خاتون نے بار اوری کا علاج کرانے کے بعد ایک بچے کو جنم دیا ہے۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اس کے حاملہ کرنے کے لیے نطفہ اس کے چوہتر سالہ شوہر سے حاصل کیا گیا۔

جب کہ تخم کے لیے ایک انتہائی قریبی عزیز سے حاصل کیے گئے اور پھر انہیں خاتون کی کوکھ میں داخل کیا گیا۔

حمل کے پورے عرصے کے دوران کوکھ میں بچے کی نمو کی انتہائی توجہ سے نگرانی کی گئی۔

ڈاکٹروں کو خدشہ تھا کہ کہیں بچے کے اندر کسی نوع کی کوئی بد ہییتی پیدا نہ ہو جائے۔ تاہم ایسی کوئی شکایت پیدا نہیں ہوئی۔

بتایا گیا ہے کہ پیدائش کے وقت بچے کا وزن ایک اعشاریہ آٹھ کلو گرام تھا اور وہ مکمل طور پر صحت مند ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد