BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 01 October, 2005, 14:35 GMT 19:35 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بچی اپنی نانی کے پیٹ میں پلی
بچی اپنی والدہ اور نانی کے ساتھ
بچی اپنی والدہ اور نانی کے ساتھ
برطانیہ میں ایک ترپن سالہ عورت نے اپنی بیمار بیٹی کی بچی اپنے پیٹ میں منتقل کروا کر پیدا کی۔

سات پاؤنڈ آٹھ اونس کی بچی کا نام اینی ٹرینیٹی ہیٹرزلی رکھا گیا ہے اور اس کا وزن سات پاؤنڈ آٹھ اونس ہے۔

بچی کا نام ٹرینیٹی اس لیے رکھا گیا کیونکہ اس کی پیدائش میں اس کی نانی کو شامل کرنے کے بعد تین افراد کا عمل دخل ہے۔

اینی ٹرینیٹی
اینی کیسرلی نے آپریشن کے ذریعے بچی پیدا کی۔ آپریشن کے بعد ان کی پہلی خواہش اپنے بیٹی اور نواسی کو اکٹھے دیکھنے کی تھی۔

ترپن سالہ اینی کی پینتیس سالہ بیٹی ایما کو پھیپھڑوں کی بیماری کی وجہ سے بچی پیدا کرنے میں جان کا خطرہ لاحق ہے۔

ڈاکٹروں کے مطابق اس صورتحال میں ایما کے لیے ماں بننے کا ایک ہی طریقہ تھا کہ اس کے اور اس کے خاوند کے ملاپ سے تخلیق پانے والے بچے کو کسی اور عورت کے پیٹ میں بڑا ہونے دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس کام کے لیے کسی عورت کی اپنی ماں سے بہتر کوئی اور نہیں ہو سکتا۔

ڈاکٹروں نے کہا کہ اکثر لڑکیوں کی مائیں زیادہ بڑی عمر کی ہوتی ہیں اور ان کے لیے بچہ پیدا کرنا مشکل ہوتا ہے لیکن ایما کی والدہ کی صحت اچھی تھی۔

ایما نے بتایا کہ انہوں نے کئی سال سوچنے کے بعد اپنی والدہ سے مدد مانگی۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں وہ کسی اور پر اعتبار نہیں کر سکتی تھیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد