BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 24 July, 2004, 18:25 GMT 23:25 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
دایاں یا بایاں: پیدائش سے پہلے
بچے
ہاتھوں کے استعمال کا رجحان پیدائش سے پہلے شروع ہوجاتا ہے
ماں کے پیٹ میں دس ہفتے کے بچے میں جس ہاتھ کو استعمال کرنے کا رجحان ہوگا وہی ہاتھ وہ ساری عمر استعمال کرے گا۔

بیلفاسٹ کوینز یونیورسٹی کی ایک ٹیم نے ماں کے پیٹ میں اور پیدائش کے بعد بچوں پر ایک تحقیق کی ہے جو نیو سائنٹسٹ میگزین نے شائع کی ہے۔ تحقیق سے اس عام خیال کو غلط ثابت کیا ہے کہ بچے دائیں یا بائیں ہاتھ کے استعمال کا رجحان کم از کم تین سال کی عمر میں شروع ہوتا ہے۔

تحقیق کے ایک مرحلے میں ٹیم نے ساٹھ بچوں کو جنم سے پہلے دائیں اور پندرہ کو بائیں ہاتھ کے انگوٹھے چوستے دیکھا۔ دس سے بارہ سال کی عمر میں پتہ چلا کہ ساٹھ کے ساٹھ بچے دایاں ہاتھ استعمال کر رہے تھے جب کہ بایاں انگوٹھا چوسنے والوں میں سے دو تہائی اس عمر میں بھی دایاں ہاتھ استعمال کر رہے تھے۔

ایک اور تحقیق میں انہیں پتہ چلا کہ دس میں سے نو پندرہ ہفتے کے بچے دائیں ہاتھ کے انگوٹھے چوسنے کو ترجیح دیتے ہیں۔

دس ہفتوں کا بچہ انگوٹھا چوسنے کے لیے بہت چھوٹا ہوتا ہے لیکن وہ اپنا ہاتھ ہلا سکتا ہے اور پتا چلا کہ پیدائش سے پہلے بچوں کی اکثریت دائیں بازو کو ہلاتے ہیں۔

ٹیم کے سربراہ پروفیسر پیٹر ہیپر کا کہنا ہے کہ دس ہفتوں کے بچوں میں حرکات و سکنات دماغ کنٹرول نہیں کرتا۔ عام طور پر ماہرین کا خیال ہے کہ انسان میں ہاتھوں کا استعمال کا رجحان دماغ کی نشوونما سے ہے۔

ٹیم نے اس نظریہ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بچوں میں ہاتھوں کے استعمال کا رجحان دماغ کے حرکات پر کنٹرول سے بہت پہلے ہوجاتا ہے۔ پروفیسر ہیپر کا کہنا ہے کہ رگوں کے ذریعے جسم اور دماغ کے درمیان تعلق دماغ کا جسم کی حرکات پر کنٹرول سے پہلے پیدا ہو جاتا ہے۔

انہوں نے کہا ’پیدائش سے پہلے بچوں کی شروع کی حرکات شاید پٹھے یا ریڑھ کی ہڈی کی رگیں کنٹرول کرتی ہیں‘۔

یونیورسٹی کالج لندن کے حیاتیات کے ماہر ڈاکٹر سٹیفن ولسن اس تحقیق سے متفق نہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ بچوں کی پیدائش سے پہلے کی حرکات سے یہ ہرگز پتہ نہیں چلتا کہ جسم کا کس طرف کا حصہ زیادہ غالب رہے گا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد