جنین سے متعلق متنازعہ قانون | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی سینیٹ کے نئے قانون کے مطابق حاملہ عورت پر حملے کو الگ جرم قرار دیا جائے گا۔ گو کہ اس قانون کو اکثریت سے پاس کیا گیا ہے لیکن حزب مخالف کا کہنا ہے کہ اس طرح بچہ ضائع کرنے کے عمل یا ابورشن کو قانونی قرار دیا جا سکے گا۔ اس قانون کو صدر بش کی حمایت تو حاصل ہے لیکن ان کے مخالف امیدوار اور ڈیموکریٹ جماعت کے جان کیری نے اس قانون کی مخالفت کی ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ موجودہ صدارتی انتخابات میں یہ موضوع کڑی تنقید کا نشانہ رہے گا۔ قانون کی حمایت کرنے والوں کے مطابق اس قانون کے منظور کیئے جانے کی واحد وجہ جنین پر کسی قسم کے حملے کو تعزیراتی قوانین میں شامل کرنا ہے۔ جبکہ حزب مخالف کا کہنا ہے کہ اُسے حاملہ خواتین پر حملے پر سزا میں اضافہ کیئے جانے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||