BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’پانی دینا حکومت کی ذمہ داری ہے‘
افریقہ میں پانی کی قلت
نجی کمپنیوں کی سرمایہ کاری کا ایک فیصد سےبھی کم حصہ افریقہ صحرا میں ہوا ہے
پانی فراہم کرنے کی ذمہ داری نجی کمپنیوں کی نہیں بلکہ حکومت کی ہی ہونی چاہیے۔ یہ بات ترقیاتی تنظیم ’ورلڈ ڈیولپمنٹ موومنٹ‘ کی نئی رپورٹ میں کہی گئی ہے۔

’پائپ ڈریمز‘ نامی رپورٹ اقوام متحدہ کے پانی کے عالمی دن سے عین پہلے شائع ہوئی ہے۔

اس تنظیم یعنی ڈبل یو ڈی ایم کے پیٹر ہارڈسٹاف کہتے ہیں کہ ’نجی کمپنیاں تو صرف ادھر سرمایہ لگاتی ہیں جہاں انہیں زیادہ منافع کا امکان ہو، وہ یہ نہیں دیکھتیں کہ ضرورت سب سے زیادہ کہاں ہے۔‘

اس کے بر عکس تیس غیر سرکاری تنظیمو پر مشتمل ’سسٹینابل ڈیولپمنٹ نیٹورک‘ نے پچھلے ہفتے کہا تھے کہ آزاد منڈی کے ہونے سے پانی فراہم کرنے کا نظام بہتر ہوتا ہے۔

لیکن ڈبل یوڈی ایم کو اس دعوے سے اتفاق نہیں ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ نجی شعبہ بار بار اپنے وعدوں پر پورا نہ اتر سکا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اگر عالمی سطح پر سرمایہ کاری کو دیکھا جائے تو یہ واضح ہوتا ہے کہ نجی کمپنیاں ان علاقوں پر توجہ نہیں دیتیں جہاں پانی کی ضرورت سب سے زیادہ ہو۔

پیٹر ہارڈسٹاف کہتے ہیں کہ ’پانی میں نجی سرمایہ کاری کا ایک فیصد سے بھی کم حصہ افریقہ کی صحرائی علاقوں اور جنوبی ایشیا میں ہوا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق افریقہ کا ’سب صحارا‘ وہ علاقہ ہے جس کو اس وقت سب سے زیادہ ضرورت ہے کہ وہاں پانی کی سروسز میں سرمایہ لگایا جائے۔

اس رپورٹ پر پبلِک سروسز انٹرنیشنل کے ڈیوڈ بوئز کہتے ہیں کہ اس سے واضح ہوتا ہے کہ پانی کے تقسیم کے نظام کی ذمہ داری نجی کمپنیوں کونہیں سونپی جا سکتی، اور یہ ذمہ داری حکومتوں کو ہی لینی چاہئے۔

پانی کا رخ موڑوپانی پیئیں یا بچائیں
پاکستان میں پانی کا رخ بھی متنازعہ بنا ہے۔
پانیپانی کا مسئلہ
حقیقی بحرانی صورت حال یا گوروں کی سازش؟
واٹرخوراک کا مسئلہ
خوراک کی پیداوار کے لیے پانی کم ہورہا ہے
پانی بھی آدھا رہ گیا
مانسہرہ میں زلزلے سے واٹر سپلائی سکیمیں تباہ
پانیپانی کا جھگڑا
پنجاب اور سندھ میں پانی پر اختلافات کی تاریخ
اسی بارے میں
پانی بچائیں گوشت کم کھائیں
15 August, 2004 | نیٹ سائنس
بیرونی لِنک
بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد