| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
پانی سے بجلی پیدا کرنے کا نیا طریقہ
کینیڈا کے سائنسدانوں نے پانی سے بجلی حاصل کرنے کا ایک نیا طریقہ دریافت کیا ہے جس سے موبائل فون جیسے چھوٹے برقیاتی آلات چلائے جا سکتے ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ یہ ڈیڑھ صدی میں دریافت ہونے والا پہلا طریقہ ہے۔ اس نئے طریقہ میں پانی کو دباؤ کے ساتھ انتہائی باریک نالیوں میں سے گزارا جاتا ہے۔ ان سائنسدانوں نے شیشے کے ایک ایسے ٹکڑے میں سے پانی گزرا جس کا قطر دو سینٹی میٹر تھا اور موٹائی تین ملی میٹر تھی، اور جس میں چار سے پانچ لاکھ انتہائی باریک نالیاں تھیں۔ جب ان نالیوں میں سے پانی گزارا گیا تو اس وقت برقی رو پیدا ہوئی۔ اس کے موجد کہتے کہ فی الحال انہوں نے یہ ثابت کیا ہے کہ اس طرح سے بجلی حاصل کی جا سکتی ہے۔ اور یہ طریقہ آلودگی سے پاک بھی ہے۔ تاہم بعض ماہرین نے اس کے کارآمد ہونے کے بارے میں شبہات کا اظہار کیا ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||