پوکے مون گو کھیلتے نوجوانوں پر فائرنگ

گیم کے اندر آپ اپنے فون کی کیمرا ایپ استعمال کرتے ہوئے حقیقی دنیا میں چھپے پوکیمون کردار ڈھونڈنے کی کوشش کرتے ہیں

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنگیم کے اندر آپ اپنے فون کی کیمرا ایپ استعمال کرتے ہوئے حقیقی دنیا میں چھپے پوکیمون کردار ڈھونڈنے کی کوشش کرتے ہیں

امریکی ریاست فلوریڈا میں رات گئے ورچوئل ریئلٹی پر مبنی گیم پوکیمون گو کھیلنے والے دو نوجوانوں پر چور ہونے کے شبہ میں ایک شخص نے گولی چلا دی۔

پولیس حکام کے مطابق سنیچر کو ایک رہائشی علاقے میں پیش آنے والے اس واقعے میں ایک شخص نے شبہ ہونے پر ان نوجوانوں کی کار کو روکنے کا اشارہ تاہم انھوں نے رکنے سے انکار کردیا جس کے بعد اس شخص نے ان کی کار پر گولی چلادی۔

اس واقعے میں ملوث نوجوان محفوظ رہے ہیں۔

فائرنگ کرنے والے شخص کا کہنا ہے کہ اس نے ایک نوجوان کو کہتے سنا ’ کیا تمہیں کچھ ملا‘ جس پر اسے شبہ ہوا کہ یہ لوگ چور ہیں۔

فلوریڈا کے پولیس حکام نے اس واقعے کو مثال بنا کر لوگوں کو محفوظ طریقے سے یہ گیم کھیلنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

خیال رہے ورچوئل ریئلٹی پر مبنی گیم پوکے مون گو عام لوگوں میں تیزی سے مقبول ہو رہی ہے۔ اس واقعے سے قبل بھی یہ گیم کھیلنے والے افراد غیر معمولی واقعات میں ملوث رہے ہیں۔

سی کئی اطلاعات آئی ہیں کہ لوگ اپنے فون پر سکرین پر توجہ مرکوز رکھتے ہوئے چیزوں سے الجھ کر گر پڑے ہیں

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنسی کئی اطلاعات آئی ہیں کہ لوگ اپنے فون پر سکرین پر توجہ مرکوز رکھتے ہوئے چیزوں سے الجھ کر گر پڑے ہیں

پوکےمون گو میں لوگ اپنے سمارٹ فون کی کیمرا ایپ کی مدد سے اصل دنیا میں چھپے پوکیمون کے غیرحقیقی کردار ڈھونڈنے کی کوشش کرتے ہیں۔

اب یہ گیم زبردست مقبولیت حاصل کر چکی ہے، اور صرف امریکہ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ ہی میں ریلیز ہونے کے باوجود یہ آئی فون کے ایپ سٹور اور اینڈوروئڈ کے گوگل پلے پر سرِ فہرست آ گئی ہے۔

ایسی کئی اطلاعات آئی ہیں کہ لوگ اپنے فون پر سکرین پر توجہ مرکوز رکھتے ہوئے چیزوں سے الجھ کر گر پڑے ہیں اور انھیں چوٹیں آئی ہیں۔

پوکیمون کے کردار سب سے پہلے 1990 کی دہائی میں ننٹینڈو کی گیم بوائے ڈیوائس پر آئے تھے۔ پوکیمون گو کے لیے ننٹینڈو نے امریکی کمپنی نیانٹک اور پوکیمان کمپنی کے ساتھ اشتراک کیا، جو ان کرداروں کے حقوق کی مالک ہے۔