مائن کرافٹ کا ’تعلیمی ایڈیشن:‘ تفریح اور تعلیم ساتھ ساتھ

،تصویر کا ذریعہLings Primary
ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ ویڈیو گیم مائن کرافٹ کا ’تعلیمی ایڈیشن‘ جاری کرے گی۔
اس پروجیکٹ کے ذریعے اساتذہ ویڈیو گیم کی مدد سے نئے طریقوں کے ذریعے مختلف مضامین کی تعلیم دے سکیں گے۔
<link type="page"><caption> بچوں پر ویڈیو گيمز کے مثبت اثرات</caption><url href="http://www.bbc.com/urdu/science/2014/08/140804_video_games_child_health_adjustment_mb.shtml" platform="highweb"/></link>
<link type="page"><caption> ویڈیو گیمز کیسے آپ کے دماغ کو تبدیل کرتی ہیں</caption><url href="http://www.bbc.com/urdu/science/2015/09/150916_video_game_brain_change_zz.shtml" platform="highweb"/></link>
<link type="page"><caption> ’مائن کرافٹ‘ کھیلیں اور کیمسٹری سیکھیں</caption><url href="http://www.bbc.com/urdu/science/2015/11/151105_children_molecular_chemistry_sq.shtml" platform="highweb"/></link>
مائیکروسافٹ نے سنہ 2014 میں اس کام کے لیے ویڈیو گیم تیار کرنے والی سویڈش کمپنی موجانگ کو ڈھائی ارب ڈالر دیے تھے۔ گذشتہ سال کے اواخر میں اس نے فن لینڈ کے ڈیویلپر ٹیچرگیمنگ سے اس گیم کا چار سالہ پرانا ایڈیشن مائن کرافٹ ای ڈی یو خریدا تھا۔
اب اس میں اضافی فیچر شامل کرنے کا عندیہ دیا گیا ہے تاہم سکولوں کو اس کے لیے اضافی رقم دینا ہو گی۔
مائیکروسافٹ کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں سات ہزار سے زائد کلاس روم اسی شکل میں مائن کرافٹ پہلے ہی استعمال کر رہے ہیں۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

،تصویر کا ذریعہMicrosoft
مائیکروسافٹ کے عالمی تعلیم کے نائب صدر انتھنی سالسیٹو نے بی بی سی کو بتایا: ’اساتذہ بہت سارے کاموں کے لیے مائن کرافٹ کا استعمال کر رہے ہیں جن میں ریاضی، سائنس، مذہب اور شاعری شامل ہیں۔‘
’ایک بار جب آسان ٹولز کی سکولوں تک رسائی ہو جائے گی اور وہ کام پر لگ جائیں گے، تو میرے خیال میں آپ دیکھیں گے کہ (کلاس رومز کی) اس تعداد میں اضافہ ہو گا۔‘
مائن کرافٹ ای ڈی یو اساتذہ کو گیم کے مواد میں تبدیلی کی اجازت دیتا ہے اور وہ تعلیمی مواد کے لیے متعلق مشترکہ لائبریری کا استعمال کر سکتے ہیں۔
مائیکروسافٹ اب اس میں مزید بہتری کا وعدہ کرتی ہے جن کے تحت درج ذیل تبدیلیاں کی جائیں گی۔
- بچوں کے تخلیق کردہ کرداروں کی خصوصیات سیشنز کے درمیان قائم رہ سکیں گی۔
- ’اِن گیم‘ کیمرے کے ذریعے طالب علم اپنے کام کی ’تصاویر‘ بنا سکیں گے، اور پھر وہ ان تصاویر کو آن لائن بک میں دیگر نوٹس کے ساتھ محفوظ کر سکیں گے۔ یہ دیگر بچوں کے لیے ٹیوٹوریلز کے طور پر بھی استعمال ہو سکتی ہیں یا استاد انھیں طلبہ کی قابلیت جانچنے کے لیے دیکھ سکتے ہیں۔
- بچوں کو ایک سافٹ ویئر ڈاؤن لوڈ کرنے کی اجازت ہو گی جس سے بچے سکول کے بعد مائن کرافٹ کا تعلیمی ورژن اپنی گیم کی کاپی حاصل کیے بغیر استعمال کر سکیں گے۔
یہ سروس حاصل کرنے کے لیے بچوں اور اساتذہ کو آفس 365 کی آئی ڈی حاصل کرنا ہوگی۔

،تصویر کا ذریعہUniversity of Hull
مائیکروسافٹ کا کہنا ہے اس سے اساتذہ کی زیرنگرانی اپنے آئن لائن اکاؤنٹس کی تعداد میں کمی ہو گی۔
اس سے کمپنی کو اپنے دیگر حریفوں گوگل وغیرہ کے مقابلے میں اپنی ورڈ پراسیسنگ، ای میل اور فائل شیئر کرنے والی دیگر سہولیات کی ایپلی کیشنز کی تشہیر میں مدد ملے گی۔
مائیکروسافٹ اس سہولت کے لیے ہر بچے اور استاد کے لیے سالانہ پانچ ڈالر فیس مقرر کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
انگلینڈ میں نارتھیمپٹن کے لنگز پرائمری سکول کے ہیڈ ٹیچر لیہ وولمرنز ان نئے فیچرز کو خوش آئند قرار دیتے ہیں۔
وہ اپنے سکول میں طالب علموں کو شیکسپیئر کا ڈراما ’اے مڈسمر نائیٹس ڈریم‘ پڑھانے کے لیے مائن کرافٹ ای ڈی یو کا استعمال کرتے ہیں، جن میں وہ بچوں سے شیکسپیئر کے اس ڈرامے کی پرفارمنس گیم میں تخلیق کرنے کے لیے کہتے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہLings Primary
تاہم ان کا کہنا ہے کہ دیگر اساتذہ کو اس بارے میں مطلع ہونا چاہیے کہ اس سافٹ ویئر کی اپنی حدود ہیں۔
’ٹیکنالوجی کے ذریعے غیرمعمولی طور پر سیکھا جا سکتا ہے، لیکن اس کو دیگر ٹولز کے ساتھ ملا کر استعمال کرنا چاہیے۔‘
وہ کہتے ہیں کہ اگر آپ شیکسپیئر پڑھنے کے لیے صرف مائن کرافٹ پر ہی انحصار کرتے ہیں تو پھر آپ غلط کر رہے ہیں۔
’رقص، فن، ڈراما اور موسیقی بچوں کو سکھانے کے لیے بہترین ہی رہیں گے تاہم ٹیکنالوجی اس میں ایک اضافی ٹول کے طور پر شامل کی جا سکتی ہے۔‘
مائیکروسافٹ کا کہنا ہے کہ وہ گرمیوں میں بغیر کسی معاوضے کے اساتذہ کو مائن کرافٹ کے تعلمی ایڈیشن کے ’بیٹا ورژن‘ کے استعمال کی اجازت دے سکتا ہے۔







