2000 سال پرانے مکھن کی دریافت

،تصویر کا ذریعہ
جیک کانوے ایک دلدل میں کام کر تے ہوئےگھاس کاٹ رہے تھے کہ انھیں انھیں مکھن کا ایک بہت بڑا ٹکڑا ملا۔
آئرلینڈ میں کاؤنٹی میتھ کے علاقے ایمالگھ میں اس دریافت کے بعد جیک کانوے کا کہنا ہے کہ وہ اسے مقامی میوزیم میں لے گئے جہاں اس مکھن کا جائزہ لیا گیا۔
کاون کاؤنٹی میوزیم نے جیک کو بتایا کہ یہ دس کلو وزنی مکھن کا ٹکڑا حقیقت میں دو ہزار سال سے زیادہ پرانا ہے۔
میوزیم کی نگران سیوینا ڈونوہوئی نے نیوز بیٹ کو بتایا کہ ’اس کی خوشبو ایک پنیر جیسی ہے۔‘
یہ سفید قدیم مکھن 12 فٹ زمین کی گہرائی سے ملا ہے۔
سیوینا کا کہنا ہے کہ ’مکھن کے اس ٹکڑے کو مٹی میں اتنی گہرائی میں دفن کیا گیا تھا جس سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ شاید کسی مذہبی رسم کے تحت ماضی میں اسے زمین اور جانوروں کو محفوظ رکھنے کی خاطر خداؤں کو پیش کیا گیا ہو۔‘

،تصویر کا ذریعہCavan County Museum
عام طور پر مکھن کسی لکڑی کے ڈبے میں ملتا ہے لیکن مکھن کا ٹکڑا ویسے ہی پڑا ملا۔
مکھن اور گائے سے جڑی کوئی بھی چیز دولت، اہمیت اور قیمتی شے کی علامت کی طور پر دیکھی جاتی ہیں۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
سیوینا نے مزید بتایا کہ ’ماضی میں مکھن کو پرتعیش چیز سمجھا جاتا تھا۔ لوگ مکھن کو کھانے یا فروخت کرنے کی نیت سے بنایا کرتے تھے تاکہ ٹیکس اور کرائے ادا کیے جا سکیں۔‘
’اس کی خوشبو بالکل بھی اچھی نہیں، آپ اسے سونگھیں تو یہ ایک پنیر جیسا ہے۔ آپ اسے کھانا چاہیں تو کچھ حصہ کھا سکتے ہیں لیکن ہم اس کا مشورہ نہیں دیں گے۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ’اب جب یہ زمین سے نکال لیا گیا ہے تو یہ ممکنہ طور پر خشک ہو جائے گا۔‘







