سپیس شپ دوم کرافٹ گر کر تباہ، معاون پائلٹ ہلاک

،تصویر کا ذریعہn
ورجن گلیکٹک سپیس شپ دوم کرافٹ کیلیفورنیا کے صحرا میں تجرباتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہو گیا ہے جس کے نتیجے میں پائلٹ شدید زخمی اور معاون پائلٹ ہلاک ہوگیا ہے۔
ورجن گیلیکٹک کا یہ کرافٹ خلائی سیاحت کے طور پر تیار کی جا رہا تھا۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ اس کرافٹ کے پائلٹ کے بارے میں ابھی کچھ معلوم نہیں ہے۔
ٹی وی پر نشر کی جانے والی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کرافٹ کا ایک ٹکڑا گرا ہوا ہے اور اس پر ورجن درج ہے۔
کمپنی کے مطابق سپیس شپ دوم جہاز کے ساتھ جڑ کر فضا میں گیا اور وہاں سے یہ جہاز سے علیحدہ ہوا اور نچلے مدار میں داخل ہوا۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ جس وائٹ نائٹ ٹو نامی جہاز جس کے ساتھ کرافٹ فضا میں گیا خیریت سے لینڈ کر گیا ہے۔
ورجن کمپنی خلائی سیاحت کی صنعت میں قدم رکھنے میں آگے آگے ہے۔ ورجن کے سربراہ نے اکتوبر میں کہا تھا کہ چند ماہ میں سپیس کرافت نچلے مدار میں داخل ہونے کا تجربہ کرے گا۔
برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کو کرن کاؤنٹی پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ اس حادثے میں پائلٹ شدید زحمی ہوا ہے جبکہ معاون پائلٹ ہلاک ہو گیا ہے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
ترجمان کے مطابق پائلٹ کرافٹ کے تباہ ہونے سے قبل ایجیکٹ ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا۔
خلا میں سفر کے لیے 800 افراد سے زیادہ افراد نے یا تو پہلے ہی سے پوری رقم دے دی ہے یا کچھ رقم دے چکے ہیں۔ سپیس شپ دوم میں خلا کا سفر کرنے کی قیمت دو لاکھ ڈالر فی کس ہے۔







