’افغانستان، عراق پر مشکل فیصلے‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی صدر باراک اوباما کا کہنا ہے کہ افغانستان اور عراق کے بارے میں امریکہ کو بعض مشکل فیصلے کرنا ہوں گے۔ انہوں نے یہ تو وضاحت نہیں کی کہ یہ فیصلہ کس نوعیت کے ہوں گے تاہم انہوں نے کہا کہ ان کے ذہن میں جو بات سب سے زیادہ اہم ہے وہ ان شدت پسندوں کا تعاقب کرنا ہے جو امریکہ کو نقصان پہنچانے کے درپے ہیں۔ عہدۂ صدارت سنبھالنے کے بعد وہ پہلی بار امریکی مسلح افواج کے سربراہوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ وائٹ ہاؤس میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے سے پہلے انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا تھا کہ وہ سولہ ماہ کے اندر عراق سے اپنی فوج کو واپس بلانا اور افغانستان میں امریکی فوجوں کی تعداد میں اضافہ چاہتے ہیں۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ملکی مسلح افواج امریکہ کے دشمنوں کے خلاف انتہائی اہم کردار ادا کر رہی ہیں اور انتظامیہ فوج کی مدد کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گی۔ انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ امریکی فوج پر بہت زیادہ دباؤ ہے اور اسے اپنے مقاصد کے حصول میں کامیابی کے لیے حمایت کی ضرورت ہے۔ باراک اوباما نے کہا کہ انہوں نے فوجی سربراہوں کو یقین دلایا ہے کہ وہ اس دباؤ کو کم کریں گے اور بحیثیت صدر تبدیلیاں لائیں گے۔ | اسی بارے میں افغانستان، نیٹواور امریکہ میں تفریق27 January, 2009 | آس پاس قبائلی علاقے، ’حملے جاری رہیں گے‘27 January, 2009 | آس پاس امریکی حملے میں پندرہ ہلاک24 January, 2009 | آس پاس پاکستان، افغانستان کے لیے ایلچی مقرر22 January, 2009 | آس پاس ’امریکہ اور دنیا کا تعلق بہترہوجائیگا‘20 January, 2009 | آس پاس چیلنجز سے نمٹ لیں گے: اوباما20 January, 2009 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||