امریکی حملے میں پندرہ ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
افغانستان کے مشرقی صوبے لغمان میں امریکی اور اتحادی فوج کی کارروائی میں کم از کم پندرہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ امریکی فوجی حکام کے مطابق مرنے والے تمام افراد بشمول ایک خاتون کے شدت پسند تھے اور جب فوجیوں نے مہترلام میں ان کے گھر کو گھیرا تو انہوں نے فوجیوں پر گولیاں چلائیں۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو علی الصبح کابل سے ساٹھ کلومیٹر دور صوبۂ لغمان میں امریکی دستوں نے ایک گھر کو گھیر لیا جہاں خیال تھا کہ ایک سرکردہ طالبان کمانڈر روپوش ہے۔امریکیوں کے الزام کے مطابق یہ کمانڈر پورے ملک میں حملوں میں ملوث تھا۔ ایک فوجی بیان میں بتایا گیا کہ اتحادی دستوں پر حملہ کیا گیا جس کا جواب فائر سےدیا گیا جبکہ فضائی قوت بھی استعمال کی گئی جس میں پندرہ شدت پسند ہلاک ہوگئے۔ تاہم لغمان کی صوبائی کونسل کے سربراہ نے اس دعوے کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرنے والے عام شہری تھے جن میں عورتیں اور بچے بھی شامل تھے۔ طالبان نے بھی ان خبروں کی تردید کی ہے کہ ان کا کوئی بھی جنگجو مارا گیا ہے۔ لغمان کےگورنر کے ترجمان کے مطابق وہ یہ تو نہیں بتاسکتے کہ کیا ہوا تھا لیکن تفتیش کے لیے ایک ٹیم روانہ کردی گئی ہے۔ گو امریکی فوج یہ دعوٰی کرتی رہتی ہے کہ وہ عام شہریوں کی ہلاکتیں روکنے کی انتہائی کوششیں کرتی ہے لیکن یہ معاملہ اب افغانستان میں ایک انتہائی متازعہ موضوع ہے۔ گزشتہ ہفتے ہی صدرکرزئی نے ایک بار پھر عام شہریوں کی ہلاکتیں بند کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ | اسی بارے میں ہلمند، برطانوی فوجی ہلاک02 January, 2009 | آس پاس کابل: خودکش دھماکہ، پانچ ہلاک17 January, 2009 | آس پاس حلیف انداز تبدیل کریں: کرزئی21 January, 2009 | آس پاس پاکستان، افغانستان کے لیے ایلچی مقرر22 January, 2009 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||