BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 02 January, 2009, 09:08 GMT 14:08 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ہلمند، برطانوی فوجی ہلاک
برطانوی فوجی
کارپورل لیئم ایلمز کی ہلمند کے علاقے میں معمول کے گشت پر تھے
برطانوی وزارت دفاع نے تصدیق کی ہے کہ جنوبی افغانستان میں دھماکے کے نتیجے میں ایک برطانوی فوجی ہلاک ہو گیا ہے۔

ہلاک ہونے والے فوجی کے عزیز و اقارب کو مطلع کیا گیا ہے کہ سالِ نو کے پہلے روز چھ بٹالین کی ’دی رائفلز‘ سے تعلق رکھنے والے فوجی صوبہ ہلمند کے علاقے گرمسر میں ہلاک ہوئے۔

یہ تصدیق رائل میرین کے کارپورل لیئم ایلمز کی ہلمند کے علاقے میں معمول کے گشت پر حملہ ہونے سے ہلاکت کے ایک روز بعد کی گئی ہے۔

اس ہلاکت کے بارے میں ہلمند کی ٹاسک فورس کے ترجمان پولا رو کا کہنا تھا ’ہمیں برطانوی فوجی کی جنوبی ہلمند میں سکیورٹی کے فرائض سر انجام دیتے ہوئے ہلاکت پر بے حد افسوس ہے۔‘

چھبیس سالہ کارپورل ایلمز 45 کمانڈو رائل میرینز کے ساتھ منسلک تھے۔ اور وہ دو ماہ میں بارہویں رائل میرین ہیں جن کی افغانستان میں ہلاکت ہوئی ہے۔

سنہ دو ہزار ایک سے افغانستان میں ایک اڑتیس برطانوی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔

برطانوی وزارت دفاع نے کارپورل ایلمز کے خاندان کا ایک بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ’لیئم ہمیشہ بہترین کارکردگی کے لیے کوشاں رہتے تھے اور ان کی سب سے بڑی اور فخریہ کامیابی گرین بیرٹ حاصل کرنا تھی۔‘

ایلمز دو ہزار ایک میں رائل میرینز میں بھرتی ہوئے اور انہوں نے شمالی آئرلینڈ اور عراق میں ڈیوٹی کی۔

وہ رگبی کے شوقین تھے۔

45 کمانڈو گروپ کے کمانڈنگ آفیسر لیفٹیننٹ کرنل جم مارس کا کہنا ہے کہ ایلمز ایک بہترین رائل میرین تھے اور پرکشش شخصیت کے حامل تھے۔

ڈیفنس سیکریٹری جان ہٹن کا کہنا ہے کہ ایلمز ایک بہترین میرین تھے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد