BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 11 January, 2009, 22:21 GMT 03:21 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
نیویارک، غزہ آپریشن پر مظاہرے

مظاہرہ
مظاہرین امریکی میڈیا کی غزہ کوریج کے خلاف بھی تحریری کتبے اٹھائے ہوئے تھے۔
نیویارک میں اتوار کو ہزاروں افراد نے غزہ میں تشدد اور اسرائیل کے خلاف مظاہرہ کیا ہے جبکہ سینکڑوں لوگوں نے اسرائیل کی حمایت میں بھی ایک مظاہرے میں حصہ لیا ہے۔

یہ مظاہرے نیویارک کے مشہور اور انتہائي مصروف علاقے مین ہٹن میں ہوئے ہیں۔

جنگ مخالف تنظیم انٹرنیشنل ایکشن سینٹر کے بینر تلے کئی جنگ مخالف، اور شہری حقوق تنظیموں کی طرف سے نکالا جانیوالا جلوس ٹائمز سکوائر سے شروع ہوا اور سی این این ٹیلیویژن نیٹ ورک کے دفاتر کے سامنے پہنچ کر شرکاء نے دھرنا دے کر غزہ میں ہلاکتوں و تشدد اور سرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مظاہرین میں سے کچھ افراد نے اسرائیلی وزیراعظم کے پتلے اٹھائے ہوئے تھے جنہیں جوتوں کا ہار پہنایا گیا تھا۔ اسرائیل مخالف جلوس کے شرکاء نے غزہ کی حالیہ صورتحال پر امریکی میڈیا کی کوریج کے خلاف بھی تحریری کتبے اٹھائے ہوئے تھے۔

جلوس میں موجود شرکاء او رصحافیوں کے مطابق اس جلوس میں پچیس ہزار سے زائد مرد، عورتوں، اور بچوں نے شرکت کی جن کا تعلق امریکہ سمیت کئي ممالک اور اقوام سے تھا۔ جلوس میں ایک بڑی تعداد یہودی برادری کے اراکین کی بھی تھی جو اسرائیل مخالف نعرے لگا رہی تھی۔

دوسری طرف ٹائمز سکوائر کے پاس ہی اسرائیل کے حق میں بھی مظاہرہ ہوا جس میں سینکڑوں لوگوں نےشرکت کی۔

یاد رہے کہ دنیا بھر میں اسرائیل مخالف مظاہروں کا سلسلہ زور پکڑتا جا رہا ہے اور
برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں بھی ہزاروں مظاہرین نے سنیچر کو غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائی کے خلاف مظاہرہ کیا اور فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا تھا۔میٹروپولیٹن پولیس کا کہنا ہے کہ مظاہرے میں تقریباً بیس ہزار افراد نے شرکت کی لیکن بی بی سی کے اندازے کے مطابق مظاہرین پچاس ہزار کے قریب تھے۔

’لاشوں کے ٹکڑے‘
’میری بیوی، بیٹوں کی لاشیں گھر میں ہیں‘
تباہی ہی تباہی
ایسے مناظر کے دل دہل جائے: ریڈ کراس
قرارداد کا متن
غزہ فائربندی، سکیورٹی کونسل کی قرارداد
اسی بارے میں
’اسرائیل چاہتا کیا ہے‘
10 January, 2009 | آس پاس
صدر عباس کی کشمکش
10 January, 2009 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد