تین ملین ڈالر تاوان: جہاز ’رہا‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے اس تیل بردار بحری جہاز کو آزاد کر دیا گیا ہے جسے صومالی قزاقوں نے ہائی جیک کر رکھا تھا۔ ان خبروں کے مطابق جہاز کی رہائی کے لیے تین ملین ڈالر تاوان ادا کیا گیا ہے۔ گزشتہ برس نومبر میں اغواء ہونے والے اس ٹینکر پر دو ملین بیرل تیل لدا ہوا تھا۔ سائرس سٹار نامی جہاز کو صومالیہ کے ساحل سے جنوب مغرب کی طرف جاتا دیکھا گیا ہے۔ صومالی قزاقوں کے ایک ترجمان کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ قزاق جہاز چھوڑ کر چلے گئے ہیں۔ سائرس جہاز اور اس کے عملے کو تاوان کی رقم کی ادائیگی سے متعلق ہونے والی بات چیت کے دوران صومالی ساحل کے قریب رکھا گیا تھا۔ گزشتہ برس صومالیہ میں بحری جہازوں پر ایک سو سے زیادہ حملوں کی اطلاعات ملی ہیں۔ قزاقوں کے گروہ کے ایک رہنما محمد صادق نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا: ’ہمارے تمام افراد سائرس جہاز سے چلے گئے ہیں۔ یہ جہاز اب آزاد ہے اور اس کا عملہ بھی آزاد ہے۔‘ قزاقوں کے عثمان نامی ایک ساتھی کا کہنا ہے کہ قزاقوں نے تین ملین ڈالر معاوضہ ملنے کے بعد جہاز کا قبضہ چھوڑ دیا ہے۔ عثمان نے خبر رساں ایجنسی رائٹرز کو بتایا کہ’ تین ملین ڈالر کی رقم گزشتہ شام ادا کی گئی جبکہ جہاز کو جمعہ کی صبح آزاد کر دیا گیا۔‘ |
اسی بارے میں قزاقوں پرہندوستانی بحریہ کا حملہ19 November, 2008 | انڈیا صومالی قزاقوں پر بھارتی بحریہ کا حملہ11 November, 2008 | انڈیا سعودی جہاز صومالی ساحل پر18 November, 2008 | آس پاس دو مزید بحری جہاز ہائی جیک18 November, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||