BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 18 November, 2008, 03:25 GMT 08:25 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سعودی جہاز صومالی ساحل پر
اس علاقے میں قزاقوں نے ایک درجن سے زیادہ جہازوں پر قبضہ کر رکھا ہے
سعودی عرب کا تیل سے لدا ہوا بحری جہاز جسے صومالی قزاقوں نے اغوا کر رکھا ہے، اب صومالیہ کے سال تک پہنچ گیا ہے۔

جہاز کے مالکان کا کہنا ہے کہ وہ قزاقوں کے ساتھ رابطے میں ہیں اور جہاز کا پچیس رکنی عملہ محفوظ ہے۔ خیال ہے کہ بحری قزاق بہت زیادہ تاوان کا مطالبہ کریں گے۔

سعودی حکام نے جہاز کے اغوا کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ بحری قزاقی اتنا ہی بڑا جرم ہے جتنا کہ دہشت گردی۔ امریکی نیوی نے کہا ہے کہ وہ علاقے میں موجود تمام جہازوں کو سکیورٹی فراہم نہیں کر سکتی لہذا جہاز مالکان خود حفاظت کا انتظام کریں۔

’سیریس سٹار‘ نامی یہ ٹینکر اغوا کیا جانےوالا اب تک کا سب سے بڑا بحری جہاز ہے۔ ٹینکر میں بیس لاکھ بیرل تیل لدا ہوا ہے جو سعودی عرب کی یومیہ پیداوار کا تقریباً ایک تہائی ہے اور جس کی قیمت سو ملین ڈالر سے زیادہ بتائی گئی ہے۔

قزاقوں نے ٹینکر پر سنیچر کو کینیا کے ساحل سے تقریباً آٹھ سو کلومیٹر دور قبضہ کر لیا تھا۔

جہاز پر عملے کے پچیس ارکان سوار ہیں جن میں دو برطانوی شہری بھی ہیں۔

امریکی بحریہ کے مطابق قزاقوں کی جانب سے اتنے بڑے پیمانےپر پہلے کبھی کارروائی نہیں کی گئی ہے۔

امریکی افواج کے سربراہ ایڈمیرل مائک مولن کے مطابق قزاقوں نے جس انداز میں جہاز کو اغوا کیا اس سے ظاہر ہوتا ہے کو تربیت یافتہ ہیں۔

واشنگٹن میں محکمہ دفاع کی ایک بریفنگ میں انہوں نےکہا کہ ’ وہ جو کچھ کرتے ہیں اس میں انہیں مہارت حاصل ہے۔‘

’ایک بار وہ جہاز پر سوار ہوجائیں تو انہیں ہٹانا بہت مشکل ہوجاتا ہےکیونکہ وہ عملے کو یرغمال بنالیتے ہیں۔

بحریہ کے مطابق یہ ٹینکر اب صومالیہ کے ایل بندرگاہ کے قریب پہنچ گیا ہے جہاں قزاق اکثر اغوا شدہ جہازوں کو لے جاتے ہیں۔

صومالیہ دنیا کے خطرناک ترین علاقوں میں سے ایک ہے

ان خطرناک قزاقوں کی موجودگی کے سبب صومالیہ کا سمندر غیر محفوط ترین آْبی گزرگاہ بن گیا ہے۔

بین الاقوامی کوششوں کے باوجود اس علاقے میں ماہی گیروں کی کشتیوں، مال بردار جہاز اور دیگر کشتیوں پر حملوں کی تعداد بڑھ گئی ہے۔

صومالیہ پچھلے دو دہائیوں سے مضبوط حکومت کے بغیر ہے اور عبوری حکومت ملک کے بڑے علاقے کو کنٹرول نہیں کر پا رہی ہے جہاں پر وار لارڈز کی من مانی چل رہی ہے۔

صومالیہ کے سمندر سے ایک اہم ترین بحری راستہ گزرتا ہے۔ ایشیا سے مغرب کی طرف سفر کرنے والے جہاز خلیج سےگزر کریورپ جاتے ہیں۔ کئی جہاز بحیرہ احمر سےنکل کر صومالی پانی سے ہوتے ہوئے ایشیا کا رخ کرتے ہیں۔

اس تازہ واقعہ کی خبر پھیلتے ہیں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔ بی بی سی کے نانہ نگار فرینک گارڈنر کے مطاق قزاقوں نےصومالی سمندر سے اتنی دور پہلی مرتبہ کارروائی کی ہے جو حیرت کی بات ہے۔

اب تک اغوا کے واقعات مذاکرات کے ذریعہ پر امن طور پر حل کیے گئے ہیں لیکن فرینک گارڈنر کا خیال ہے کہ اس مرتبہ فوجی کارروائی بھی کی جاسکتی ہے۔

سمدری قزاق تاوان وصول کرنے کے لیے جہاز اغوا کرتے ہیں جس کی وجہ سے کئی ملکوں نے اپنے جنگی بحری جہاز اس علاقے میں بھیجے ہیں۔ لیکن اس کے باوجود قزاقوں نے کئی جہازوں کو کئی مہینوں سے اغوا کر رکھا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد