بلیک واٹر کو عراق سے نکالیں: رپورٹ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی وزارت خارجہ کی ایک رپورٹ میں تجویز پیش کی گئی ہے کہ نجی سکیورٹی کمپنی بلیک واٹر کی خدمات کی جگہ عراق میں امریکی سفارتکاروں کے تحفظ کے لیے دوسرا راستہ اختیار کیا جائے۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت خارجہ کی اس رپورٹ کے بعد اس بات کی قیاس آرائی شروع ہوگئی ہے کہ متنازعہ نجی سکیورٹی کمپنی بلیک واٹر کی لائسنس منسوخ ہوجائے گی۔ وزیر خارجہ کونڈولیزا رائس نے یہ رپورٹ اس واقعے کے بعد طلب کی تھی جس میں بلیک واٹر کے گارڈز نے سترہ عراقی شہریوں کو ہلاک کردیا تھا۔ بلیک واٹر کے پانچ محافظوں پر مقدمہ چلایا جارہا ہے۔ خبررساں ادارے اے پی کے مطابق وزارت خارجہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عراق میں امریکی سفارتکاروں کے تحفظ کے لیے بلیک واٹر کو دی جانے والی لائسنس دوبارہ نہ جاری کی جائے۔ تاہم لائسنس منسوخ کرنے سے متعلق حتمی تجویز پر غور اسی وقت ہوگا جب عراقی شہریوں کی ہلاکت کی تحقیاقت مکمل کرلی جاتی ہے۔ بلیک واٹر شمالی کیرولائنا کی ایک نجی سکیورٹی کمپنی ہے جسے عراق میں امریکی قبضے کے فوری بعد یہ ٹھیکہ دیا گیا تھا کہ وہ امریکی سفارتکاروں کو تحفظ فراہم کرے۔ بلیک واٹر دیگر ممالک کے سفارتکاروں کو بھی تحفظ فراہم کرتی ہے۔ لیکن ستمبر دو ہزار سات میں عراق شہریوں کی بلیک واٹر کے گارڈز کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد یہ کمپنی متنازعہ بن گئی ہے۔ | اسی بارے میں عراقی افواج کا عمارہ پر کنٹرول20 June, 2008 | آس پاس عراق: خودکش حملہ، اٹھارہ ہلاک15 August, 2008 | آس پاس امریکی فوجی غیر فوجی عدالت میں 20 August, 2008 | آس پاس امریکہ فوج 2011 میں عراق سے واپس23 August, 2008 | آس پاس اہم صوبہ الانبار عراق کے حوالے01 September, 2008 | آس پاس عراق: دو امریکی فوجی ہلاک26 November, 2008 | آس پاس عراق کی کہانی اور تاریخ کا سبق12 December, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||