اوباما کو آزمانے سے گریز کا انتباہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی وزیر دفاع نے امریکہ مخالفوں کو متنبیہ کیا ہے کہ وہ بارک اوباما کو صدارت کے ابتدائی دنوں میں بحران سے دوچار کر کے آزمانے کی کوشش نہ کریں۔ روبرٹ گیٹس نے کہا ہے کہ نومنتخب صدر جیسے ہی اختیارات سنبھالیں گے ان کی سکیورٹی ٹیم ملک کے مفادات کا ہر سے طرح دفاع کرنے کے لیے تیار ہو گی۔ اپنے موجودہ عہدے پر برقرار رہنے کے لیے منتخب کیے جانے والے وزیردفاع نے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ اور خلیج کی حفاظت اب بھی سرِفہرست مسائل ہیں۔ امریکی وزیرِدفاع بحرین میں خلیجی ریاستوں کے علاقائی سکیورٹی فورم سے خطاب کر رہے تھے۔ ایران کے بارے میں مسٹر گیٹس نے اس بات کی تردید کی ہے کہ امریکہ ایران میں حکومت کی تبدیلی چاہتا ہے۔ تاہم انہوں نے کہ امریکہ ایران کی پالیسیوں اور رویوں میں تبدیلی ضرور دیکھنا چاہتا ہے۔ انہوں نے سنی عرب ممالک سے اپیل بھی کی کہ وہ عراق مکمل سفارتی تعلقات قائم کریں۔ مناما میں اس کانفرنس کا اہتمام لندن کی ایک تنظیم انٹرنیشنل انسٹیٹیوٹ برائے سٹریٹیجک سٹڈیز نے کیا تھا اور اس میں پچیس ملکوں کے نمائندوں نے شرکت کی ہے۔ مسٹر گیٹس جو سی آئی اے کے سابق ڈائریکٹر بھی ہیں کانفرنس میں شریک امریکہ کے علاقائی دوستوں اور حلیفوں کے لیے ایفائے عہد اور امریکی پالیسوں کے تسلسل کا پیغام لے کر آئے تھے۔ | اسی بارے میں اوبامہ کی سیٹ برائے فروخت09 December, 2008 | آس پاس امریکہ، بنیادی ڈھانچے کی تعمیرِنو06 December, 2008 | آس پاس ہیلری کلنٹن نئی امریکی وزیر خارجہ01 December, 2008 | آس پاس کیا اوباما تبدیلی کا وعدہ پورا کر پائیں گے؟26 November, 2008 | آس پاس اوباما کی معاشی ٹیم کا اعلان25 November, 2008 | آس پاس اوباما: پچیس لاکھ نئی نوکریاں22 November, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||