اوبامہ کی سیٹ برائے فروخت | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ریاست الینوئے کے گورنر راڈ بلاگووچ کو امریکی سینیٹ کی وہ سیٹ بیچنے کی کوشش کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے جو نو منتخب صدر باراک اوباما نے خالی کی ہے۔ بحیثیت گورنر مسٹر بلاگووچ کو یہ مکمل اختیار حاصل ہے کہ سینیٹ کی اس سیٹ پر کس کو نامزد کیا جائے۔ امریکی مرکزی تفتیشی ادارے ایف بی آئی کے مطابق اس نے ٹیلی فون پر مسٹر باگووچ کی بات چیت ریکارڈ کی ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ ذاتی فائدے کے لیے یہ سیٹ بیچنے کی کوشش کر رہے تھے۔ مسٹر بلاگووچ نے فی الحال کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے لیکن ماضی میں وہ بدعنوانی کے الزامات کی تردید کر چکے ہیں۔ خبر رساں ادادے اے پی کے مطابق گورنر کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے۔ ایف بی آئی کئی سال سے مسٹر بلاگووچ کے معاملات کی تفتیش کررہی ہے۔ ان پر الزام ہے کہ وہ نوکریاں یا ٹھیکے دینے کے عوض انتخابی مہم کے لیے چندے کا مطالبہ کرتے تھے۔ مسٹر اوباما نے کہا کہ انہیں اس بات پر بڑا افسوس ہوا ہے لیکن ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ سینیٹ کی سیٹ کے بارے میں گورنر سے ان کی کوئی بات چیت نہیں ہوئی تھی۔ تین نومبر کو ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے مسٹر بلاگووچ نے کہا کہ ’سینیٹ کی سیٹ بیش قیمت ہوتی ہے، اسے کسی کو یوں ہی نہیں دے دیا جاتا۔‘ یہ بات چیت ایف بی آئی باراک اوباما کے صدر منتخب ہونے کے اگلے دن انہوں نےکہا کہ ’ میرے پاس یہ چیز ہے، اور یہ سونا ہے۔۔۔ میں اسے فری میں نہیں دونگا۔‘ بدلے میں مسٹر بلاگووچ اپنے اور اپنی اہلیہ کے لیے ایسے عہدوں کے لیے سودے بازی کر رہے تھے جن میں بڑھیا تنخواہیں ملتی ہیں۔ گورنر کے چیف آف سٹاف کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ اس کیس کی تفتیش کے انچارج امریکی وکیل پیٹرک فٹزجیرلڈ نے کہا کہ گورنے کی اس ہرکت پر ’ابراہم لنکن اپنی قبر میں کروٹ بدل رہے ہوں گے‘۔ | اسی بارے میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی04 December, 2008 | آس پاس آٹھ سو ارب ڈالر کا نیا پیکج 26 November, 2008 | آس پاس اوباما کی معاشی ٹیم کا اعلان25 November, 2008 | آس پاس سٹی گروپ کے لیے پیکج کا اعلان24 November, 2008 | آس پاس امریکی بازار میں کچھ بہتری22 November, 2008 | آس پاس امریکی کار صنعت، امداد کا مطالبہ19 November, 2008 | آس پاس عالمی ترقی کی بحالی پر اہم معاہدہ16 November, 2008 | آس پاس ’معیشتیں تحفظ کےرجحان سےبچیں‘15 November, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||