ہیلری کلنٹن نئی امریکی وزیر خارجہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
نو منتخب امریکی صدر باراک اوبامہ نےاپنی سابق حریف ہیلری کلنٹن کو امریکہ کی نئی وزیر خارجہ نامزد کیا ہے۔ شکاگو میں ایک پریس کانفرنس کے دوران باراک اوبامہ نے ہیلری کلنٹن کو وزیر خارجہ اور موجودہ وزیر دفاع رابرٹ گیٹس کو ان کے موجودہ عہدے پر برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ باراک اوبامہ نے ایریزونا کے گورنر جینٹ نیپولیٹانو کو ہوم لینڈ سکیورٹی ، سابق جنرل جیمز جونز کو نیشنل سکیورٹی کا مشیر مقرر کیا ہے جبکہ ایرک ہولڈر کو اٹارنی جنرل مقرر کیا گیا ہے۔ باراک اوبامہ نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ ان کی موجودہ ٹیم امریکہ کو ایک نئی شروعات فراہم کرنے کی اہل ہے اور انہوں نے اپنی ٹیم میں تجربے اور نئی سوچ کو مجتمع کر دیا ہے باراک اوبامہ اس سے پہلے اپنی مالیاتی ٹیم کا اعلان کر چکے ہیں۔ باراک اوبامہ نے وزارت خزانہ کا قلمدان ٹموتھی گائٹنر کے حوالے کرنے کا اعلان کر چکے ہیں جو کہ نیویارک میں فیڈرل ریزور کے صدر ہیں۔ وائٹ ہاؤس کی قومی اقتصادی کونسل کے سربراہ کے طور پر لارنس سمرز کو نامزد کیا گیا جو کہ ماضی میں امریکہ کے وزیر خزانہ یا ٹریژری سیکرٹری رہ چکے ہیں۔ اوبامہ کے اقتصادی مشیروں کی کونسل کی سربراہی کے لیے کرسٹینا رومر کو مقرر کیا جا رہا ہے۔ | اسی بارے میں ’اخلاقی وقار بحال کروں گا‘17 November, 2008 | آس پاس اوباما: پچیس لاکھ نئی نوکریاں22 November, 2008 | آس پاس اوباما ای میل کرنا بند کرسکتے ہیں18 November, 2008 | آس پاس ہیلری کو وزیر خارجہ بنانے کوتیار21 November, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||