امریکہ میں بیروزگاری بڑھ گئی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکا میں بیروزگاری کی شرح گزشتہ پندرہ سال میں بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے اور نومبر کے ایک مہنیے میں پانچ لاکھ لوگ بیروزگار ہوئے ہیں جو چونتیس سال میں کسی ایک ماہ میں سب سے زیادہ ہے۔ اس سال اب تک 19 لاکھ افراد کی ملازمتیں ختم ہوچکی ہیں۔ امریکی لیبر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق صرف اکتوبر میں ہی امریکہ میں بیروزگاری کی شرح 6.5 فیصد سے بڑھ کر 6.7 فیصد پر پہنچ گئی۔ جب سے اعدادوشمار اکٹھے کیے گئے ہیں اس کے بعد بھی کئی بڑی کمپنیوں نے اپنے ملازمین کو نکالا ہے۔ ان کمپنیوں میں اے ٹی اینڈ ٹی جیسی کمپنیاں شامل ہیں۔ ایسے میں نومنتخب امریکی صدر بارک اوباما نے تشویشناک صورتحال کے پیش نظر اپنے مشیروں سے بے روزگاری کے خاتمے پر مشاورت شروع کردی ہے اور کہا کہ اقتصادی صورت حال کو بہتر بنانے کے لیے فوری اقدامات کیئے جائیں تا کہ لوگوں کو روزگار میسر آ سکے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ یہ سب ایک دم سے درست نہیں ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا: ’اس مسئلے کا کوئی فوری حل نہیں، جو بڑے سالوں سے اس طرف جا رہا تھا۔ اور ہو سکتا ہے کہ یہ ٹھیک ہونے سے پہلے مزید خراب ہو۔‘ صدر بش کا اعتراف امریکہ کے سرکاری طور پر یہ تسلیم کرنے کے چار دن بعد کہ وہ کساد بازاری کا شکار ہے صدر بش نے اس حقیقت کو سب کے سامنے تسلیم کیا ہے۔ وائٹ ہاوس میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’ہماری معیشت اس وقت کساد بازاری کا شکار ہے۔ اس کی بڑی وجہ ہماری ہاؤسنگ، کریڈٹ اور فائنانشل منڈیوں میں گھمبیر مسائل ہیں۔‘ متنازعہ دفاعی میزائل اسی دوران امریکہ نے متنازعہ دفاعی میزائل نظام کا ایک کامیاب تجربہ کیا ہے اور واشنگٹن میں پینٹاگون کے حکام نے بتایا ہے کہ اس تجربے میں دور مار میزائل کو مداخلتی میزائل کے ساتھ مار گرایا گیا ہے۔1999 سے کیئے گئے تیرہ تجربات میں سے آٹھ کامیاب ہوئے ہیں۔ | اسی بارے میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی04 December, 2008 | آس پاس آٹھ سو ارب ڈالر کا نیا پیکج 26 November, 2008 | آس پاس اوباما کی معاشی ٹیم کا اعلان25 November, 2008 | آس پاس سٹی گروپ کے لیے پیکج کا اعلان24 November, 2008 | آس پاس امریکی بازار میں کچھ بہتری22 November, 2008 | آس پاس امریکی کار صنعت، امداد کا مطالبہ19 November, 2008 | آس پاس عالمی ترقی کی بحالی پر اہم معاہدہ16 November, 2008 | آس پاس ’معیشتیں تحفظ کےرجحان سےبچیں‘15 November, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||