ایشیائی مارکیٹوں میں دوبارہ مندی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی سٹاک مارکیٹ ڈاؤ جونز میں مندی کے بعد عالمی معاشی بحران کے طول پکڑنے کے خدشےسے ایشیائی سٹاک مارکیٹوں میں بھی مندی دیکھی گئی ہے۔ جاپان، ہانگ کانگ اور جنوبی کوریا کی سٹاک مارکٹیں دن کے آغاز پر تقریباً پانچ فیصد گرگئیں۔ واضح رہے کہ بدھ کو وال سٹریٹ بھی پانچ فیصد گری تھی اور امریکی سینٹرل بینک نے اگلے سال کے لیے معاشی ترقی کا تخمینہ کم کردیا ہے۔ جمعرات کو دن کے آغاز پر نکئی چار اعشاریہ سات فیصد گرگئی جبکہ ہانگ کانگ چار اعشاریہ پانچ فیصد گری۔ بی بی سی کے ڈنکن بارٹلیٹ نے بتایا کہ جاپان کا کہنا ہے کہ جاپان سمیت سنگاپور اور ہانگ کانگ کو معاشی تنزلی کا سامنا ہے اور امریکہ بھی عنقریب اس تنزلی کا شکار ہو گا۔ امریکہ میں معاشی تنزلی کی وجہ سے جاپان کی ٹویوٹا موٹر اور ننٹینڈو پریشان ہیں کیونکہ ان کے کاروبار کا زیادہ دارومدار امریکہ پر ہے۔ دوسری طرف امریکی سینٹرل بینک نے کہا ہے کہ معیشت میں کچھ بہتری سنہ دو ہزار دس تک ہو گی اور کہا ہے کہ اس عرصے میں شرح سود میں کمی کرنا ضروری ہو گا۔ یاد رہے کہ امریکہ میں کار بنانے والی تین سب سے بڑی کمپنیوں نے ملک کی پارلیمان سے پچیس ارب ڈالر کے امدادی پیکج کا مطالبہ کیا ہے۔ فورڈ، جنرل موٹرز اور کرائسلر کے سربراہوں نے امریکی سینیٹ کی بنکاری کمیٹی کے سامنے پیش ہوتے ہوئے کہا کہ اگر یہ پیکج منظور نہ کیا گیا تو ان کی کمپنیاں دیوالیہ ہوسکتی ہیں اور اس سے ملک کی معیشت کو مزید خطرہ پیدا ہوسکتا ہے۔ |
اسی بارے میں عالمی بازارِ حصص پر خوف کے سائے10 October, 2008 | آس پاس حصص:پہلے مندی پھر کچھ بہتری07 October, 2008 | آس پاس پیکج منظور ہو جائے گا: بش27 September, 2008 | آس پاس مالی بحران کا دائرہ پھیل رہا ہے18 September, 2008 | آس پاس | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||