’اختیارات کا ناجائز استعمال کیا‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
رپبلکن پارٹی کی طرف سے امریکی صدارتی انتخابات میں نائب صدر کے عہدے کی امیدوار اور الاسکا کی گورنر سارا پیلن کو ریاستی اسمبلی نے اختیارات کے ناجائز استعمال کا مرتکب قرار دیا ہے۔ رپبلکن پارٹی کی نائب صدر کے عہدے کی امیدوار پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ انہوں نے ایک اعلی ریاستی عہدے دار والٹر مونیگن کو ایک خاندانی جھگڑے کی بنیاد پر برطرف کر دیا تھا۔ اس فیصلے سے آئندہ ماہ ہونے والے صدارتی انتخابات کے لیے رپبلکن پارٹی کی طرف سے جاری صدارتی مہم پر منفی اثرات پڑنے کے خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔ سارا پیلن ان الزامات کی ترید کرتی ہیں اور ان کے حامیوں کا کہنا ہے کہ رپبلکن پارٹی کے سیاسی مخالفین نے یہ الزامات عائد کیے ہیں۔ سارا پیلن پر الزام تھا کہ انہوں نے ایک سرکاری اہلکار مونیگن کو اس لیے برطرف کر دیا تھا کیونکہ مونیگن نے ایک ریاستی ’ٹروپر‘ کو برطرف کرنے سے انکار کر دیا تھا جس کے ان کی بہن کے ساتھ بچوں کی ملکیت کا جھگڑا تھا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خاندانی جھگڑا ان کی برطرفی کی واحد وجہ نہیں تھی۔یہ فیصلہ آنے کے بعد مونیگن نے کہا کہ وہ سرخرو ہوئے ہیں۔ دونوں پارٹیوں کے ارکان پر مشتمل کمیٹی کی طرف سے تفتیش کے عمل کو’ٹروپر گیٹس‘ کا نام دیا گیا جس میں سارا پیلن کو ریاست کے اخلاقی قوانین کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا۔ یہ قوانین کسی بھی سرکاری اہلکار کو اپنے ذاتی مفاد کے لیے اختیارات کےاستعمال سے روکتے ہیں۔ تفتیش کار سٹیو برانچ فلاور نے کہا کہ انہوں نےگورنر سارا پیلن کو الاسکا کے قوانین کے تحت اپنے اختیارات کے ناجائز استعمال کا مرتکب پایا۔تاہم الاسکا سے ریپبلیکن پارٹی کے سینیٹر گیری سٹیون نے کہا ہے کہ اس فیصلے میں کچھ قباحتیں ہیں۔ اس تفتیش کے شروع کیے جانے سے قبل کئی رپبلکن رہنماؤں نے یہ کہہ کر اس تفتیش کو روکوانے کی کوشش کی تھی کہ یہ سیاسی بنیادوں پر کی جا رہی ہے۔ یہ تفتیش سارا پیلن کو جان مکین کی طرف سے اپنا نائب صدارتی امیدوار چننے سے پہلے اگست کے مہینے میں شروع کی گئی تھی۔ سارا پیلن کا کہنا ہے کہ انہوں نے مونیگن کو بجٹ کے ایک مسئلے پر برطرف کیا تھا لیکن مونیگن کا کہنا تھا کہ انہیں اس لیے برطرف کیا گیا کہ انہوں نے سارا پیلن اور ان کے شوہر ٹاڈ کی اس بات کو ماننے سے انکار کر دیا تھا کہ ریاستی ٹروپر مائک واٹسن جو سارا پیلن کی بہن کے سابق شوہربھی تھے نوکری سے برطرف کر دیا جائے۔ | اسی بارے میں سارہ پیلن کا پہلا ٹی وی انٹرویو12 September, 2008 | آس پاس انکوائری: پیلن کے شوہر بیان دیں گے13 September, 2008 | آس پاس سارہ پیلن کی ای میل بھی ہیک18 September, 2008 | آس پاس ’آپ انتہائی حسین ہیں‘25 September, 2008 | آس پاس پیلن، بائڈن بحث، جیت کس کی03 October, 2008 | آس پاس ’اوباما کا تعلق دہشت گردوں سے‘05 October, 2008 | آس پاس اوبامہ: سارہ پیلن کا الزام مسترد06 October, 2008 | آس پاس پیلن کے خلاف تحقیقات،گواہ تیار06 October, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||