جان میکین پر مالی سکینڈل کا الزام | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ میں ڈیمو کریٹک صدارتی امیدوار باراک اوباما نے الزام لگایا ہے کہ ان کے مخالف امیدوار جان میکین کا سنہ اسی کے عشرے میں ایک مالی سکینڈل سے تعلق رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے ریپبلیکن حریف امریکی معاشیات پر بات کرنے کی بجائے تحقیر کی انتخابی مہم چلارہے ہیں۔ یہ بات ایسے وقت کہی گئی ہے جب مسٹر میکین کے ساتھ انتخابات میں حصہ لینے والی سارہ پیلن نے باراک اوباما پر دہشت گردوں کے ساتھ تعلق کا الزام عائد کیا ہے۔ ماضی میں باراک اوباما نے امریکہ میں شدت پسند گروپ ’ویدر انڈر گراؤانڈ‘ کے سابق رکن بل آئرز کے ساتھ خیراتی بورڈ میں کام کیا ہے۔ بل آئرز اب ایلی نوئس یونیورسٹی میں پروفیسر ہیں۔ اوباما نے مسٹر آئرز کے شدت پسند ماضی کی مذمت کی ہے۔ مسٹر میکین منگل کو ہونے والی صدراتی بحث کےلیے دو دن سے ایروزونا میں تیاری کررہے تھے جبکہ مسز پیلن نے کئی انتخابی ریلیوں سے خطاب کیا ہے۔ مسز پیلن نےکلوریڈا اور کیلوفورنیا میں اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ سب باتیں صاف صاف ہونی چاہئیں۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ آنے والے دنوں میں اوباما کے کردار پر مزید حملے ہوسکتے ہیں۔ مسٹر اوباما نے انتخابی مہم کےدوران اپنے حامیوں کو ایک انٹرنیٹ وڈیو بھیجی ہے جس میں مخالف امیدوار میکین پر مالی بدعنوانیوں میں مبینہ ملوث چارلس کیٹنگ کے ساتھ تعلق کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ میکین ان پانچ سینیٹرزمیں شامل ہیں جو ’کیٹنگ فائیو‘ کے نام سے مشہور ہیں۔ ان سینیٹرز سے امریکی سینٹ کی ایک کمیٹی نے کیٹنگ مالیاتی بدعنوانیوں کے ایک کیس میں مداخلت کرنے پر تحقیقات کی تھی۔ تاہم بعد میں ثابت ہوا تھا کہ دیگر سینیٹرز کے مقابلے میں جان میکین زیادہ ملوث نہیں تھے لیکن پر ’کمزور فیصلہ‘ دینے پر تنقید کی گئی تھی۔ میکین کہتے ہیں کہ یہ ان کی زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی اور اسی چیز نے انہیں بعد میں مجبور بھی کیا کہ وہ مالی اصلاحات کےلیے مہم کریں۔ مسٹر اوباما کی انتخابی مہم کے انچارج دلایوڈ پلف نے ایک ای میل میں اپنی حامیوں سے کہا ہے کہ ’میکین کوشش کررہے ہیں کہ مالی سکینڈل پر بات نہ ہو لیکن موجودہ معاشی بحران میں ووٹروں کو میکین کی کیٹنگ سے تعلق کی حقیقت کو دکھانا ضروری ہے اور یہ بھی اہم ہے کہ انہوں (میکین) نے کتنا کمزور فیصلہ دیا تھا۔‘ مسٹر اوباما نے انتخابی مہم کے سلسلے میں خصوصی طورپر ایک ویب سائیٹ قائم کی ہے جس میں چھوٹے چھوٹے ویڈیوز دیئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ میکین کی کینٹنگ میں ملوث ہونے سے متعلق تیرہ منٹ کی دستاویزی فلم بھی اس ویب سائٹ پر لگائی گئی ہے۔ | اسی بارے میں عوام تنہا ہوگئے، اوباما: امداد ختم نہ کریں، مکین27 September, 2008 | آس پاس ہلیری کلنٹن کی پورٹو ریکو میں فتح02 June, 2008 | آس پاس اوباما فتح کے قریب تر20 May, 2008 | آس پاس ’سپر ٹیوز ڈے‘ میں ووٹنگ شروع05 February, 2008 | آس پاس پاکستان کی امداد پر نظرثانی کا مطالبہ08 February, 2008 | آس پاس پیلن کے خلاف تحقیقات،گواہ تیار06 October, 2008 | آس پاس ’اوباما کا تعلق دہشت گردوں سے‘05 October, 2008 | آس پاس اوبامہ: سارہ پیلن کا الزام مسترد06 October, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||