BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 03 October, 2008, 08:04 GMT 13:04 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
یوکرین کو ولادمیر پوتن کا انتباہ
یوکرین کی وزیر اعظم یولیا ٹیموشِنکو سے مذاکرات کے بعد ولادمیر پوتن
یوکرین کی وزیر اعظم یولیا ٹیموشِنکو اور ولادمیر پوتن
روسی وزیراعظم ولادمیر پوتن نے ان رپورٹوں پر غصے کا اظہار کیا ہے جن میں کہا گیا تھا کہ یوکرین نے حالیہ جنگ سے قبل جورجیا کو اسلحہ اور تکنیکی مددگار فراہم کیے تھے۔

ماسکو کے قریب یوکرین کی وزیر اعظم یولیا ٹیموشِنکو سے مذاکرات کے بعد ولادمیر پوتن نے کہا کہ اگر یہ رپورٹیں صحیح ہیں تو یوکرین ایک ’جرم‘ کا مرتکب ہے۔

دونوں ملکوں کے وزرائے اعظم نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ بازار کی قیمت پر گیس فروخت کرنے کے روس کے فیصلے سے ہونے والے مالی نقصان سے یوکرین کوکچھ راحت ملے۔

دونوں رہنماؤں نے گیس کی قیمتوں کے بارے میں کوئی اعداد و شمار تو نہیں دیے تاہم ایک ایسے سمجھوتے پر دستخط کیا جس کی بنیاد پر مستقبل میں گیس سے متعلق دوطرفہ مذاکرات ہونگے۔

یوکرین کی وزیر اعظم یولیا ٹیموشِنکو نے کہا کہ فریقین نے اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ آئندہ تین برسوں کے دوران ایک ایسے نظام پر عمل پیرا ہوں جس کے تحت گیس بازار کی قیمت پر دستیاب ہوگی۔

اس سال کے آغاز میں روس نے مختصر وقفے کے لیے یوکرین کو فروخت کی جانے والی گیس کی فراہمی روک دی تھی۔ روس کا کہنا تھا کہ یوکرین پر ڈیڑھ بلین ڈالر کا قرض ہے، جبکہ یوکرین کا کہنا تھا کہ وہ اس نے وہ رقم روس کو دیدی ہے۔

روسی اخبار اِزویستیا میں اس ہفتے شائع ہونے والی ایک رپورٹ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے ولادمیر پوتن نے کہا کہ شاید گزشتہ اگست جورجیا میں ہونے والی جنگ کے دوران یوکرین کے اسلحے اور فوجی ماہرین کا استعمال روسی فوج کے خلاف ہوا ہے۔

روسی وزیر اعظم نے کہا: ’اگر یوکرین کے ملوث ہونے کی تصدیق ہوجاتی ہے تو یہ وہی ہوگا جو میں کہتا ہوں، ایک جرم، کیونکہ ایک مسلح لڑائی میں اسے براہ راست ملوث ہونا کہا جاتا ہے، جس سے روسی اور یوکرینی عوام آمنے سامنے آگئے۔‘

یوکرین کی وزیر اعظم یولیا ٹیموشِنکو نے کہا کہ وہ مطمئن ہیں کہ اس طرح کی اطلاعات کی تصدیق نہیں ہوسکتی ہے۔

نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ روسی وزیر اعظم ولادمیر پوتن اس بات سے آگاہ ہیں کہ یولیا ٹیموشِنکو یوکرین کی دفاعی پالیسی کے لیے ذمہ دار نہیں ہیں اور ان کی تنقید کا نشانہ یولیا ٹیموِشنکو کے حریف صدر وِکٹر یوشچنکو تھے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد