BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 21 May, 2008, 04:32 GMT 09:32 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
امریکہ گوانتانامو میں ’پھنس‘ گیا
خلیج گوانتانامو کی امریکی جیل
گوانتانامو جیل میں دو سو ستر قیدی ہیں
امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس نے کہا ہے کہ امریکہ گوانتانامو جیل کو بند کرنا چاہتے ہوئے بھی نہیں کر پا رہا۔ انہوں نے کہا کہ ’ہم پھنس چکے ہیں‘۔

انہوں نے کہا کہ گوانتانامو میں ستر ایسے قیدی ہیں جنہیں امریکہ واپس بھیجنا چاہتا ہے لیکن ان میں سے کچھ کے ملک ان کی واپسی نہیں چاہتے یا ان پر اس معاملے میں اعتبار نہیں کیا جا سکتا۔

انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیمیں ایک عرصے سے اس جیل کو بند کرنے کا مطالبہ کر رہی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ جیل عالمی قواعد و ضوابط پورے نہیں کرتا۔

کھو جانے والی
 انہوں نے جو کچھ بھی کہا ہے اس سے دنیا کی نظروں میں امریکہ کی جو ساکھ متاثر ہوئی اس کا ازالہ نہیں ہو سکتا
ڈیموکریٹک سینیٹر
رابرٹ گیٹس نے امریکی سینیٹ کی ایک کمیٹی کو بتایا کہ یہ ایک کڑوا سچ ہے کہ ’ہم پھنس چکے ہیں‘ اور یہ ہمارے لیے گھر سے دور ایک سنجیدہ مسئلہ بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان ستر سےاسّی قیدیوں کا کیا کریں جن کی حکومتیں یا تو انہیں قبول نہیں کریں گی یا پھر امریکہ کو خدشہ ہے کہ وہ انہیں واپس جانے پر چھوڑ سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسی صورت میں کیا کیا جا سکتا جب ان قیدیوں کو چھوڑا نہیں جا سکتا، ان پر مقدمہ نہیں چل رہا اور نہ ہی انہیں واپس بھیجا جا سکتا۔

پینٹاگون کا کہنا ہے کہ چھتیس ایسے لوگوں کے بارے میں، جنہیں گوانتانامو سے چھوڑا جا چکا ہے، وثوق سے یہ کہا جا سکتا یا ان پر کم سے کم شک کیا جاتا ہے وہ دوبارہ ’دہشت گردی‘ کی کارروائیوں میں ملوث ہو چکے ہیں۔

ڈیموکریٹک پارٹی کے سینیٹر ڈائی این فینسٹائن نے وزیر دفاع سے مخاطب ہو کر کہا کہ انہوں نے جو کچھ بھی کہا ہے اس سے دنیا کی نظروں میں امریکہ کی جو ساکھ متاثر ہوئی اس کا ازالہ نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ کہا جا رہا ہے کہ ہم دوغلے ہیں، ہمارے دو قوانین ہیں، کسی کے لیے قوانین ہیں جبکہ کسی کے لیے کوئی قانون نہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد