’گوانتانامو قیدی، عراق میں ہلاک‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی فوج نے کہا ہے گوانتا نامو کے قید خانے میں رہنے والے کویت کے ایک سابق قیدی نے شمالی عراق میں کئی خود کش حملوں میں کردار ادا کیا ہے۔ امریکی مرکزی کمانڈ کے ترجمان نے خبر رساں ادارے اے پی کو بتایا کہ عبداللہ العجمی نے انتیس اپریل کو موصل میں ہونے والے ایک حملے میں شرکت کی جس میں کئی افراد ہلاک ہوئے۔ اخباری اطلاعات کے مطابق عجمی اور دو دیگر کویتی شہریوں نے دھماکہ خیز مواد سے بھری ہوئی دو گاڑیاں عراقی سکیورٹی افواج کے قریب اڑا دیں۔ امریکی حکام نے سنہ دو ہزار پانچ میں عجمی کو گوانتانامو کے قید خانے سے کویت کی تحویل میں دے دیا تھا۔ بعد میں کویت کی ایک عدالت نے انہیں دہشت گردی کے الزام سے بری کر دیا تھا۔ کویتی اخبارات کے مطابق عجمی اور اس کے دو ساتھیوں نے ایک ماہ پہلے غلطی سے نئے پاسپورٹ جاری ہو جانے کے بعد خاموشی سے کویت چھوڑ دیا تھا۔ اس کے بعد وہ شام چلے گئے جہاں عجمی نے مبینہ طور پر اپنے اہلِ خانہ کو اپنے ارادوں سے آگاہ کیا جس کے بعد وہ عراق چلے گئے۔ عجمی اور ان کے ایک ساتھی کے خاندان کے افراد کو بعد میں نامعلوم افراد کی جانب سے اطلاعات ملیں جن میں کہا گیا کہ وہ دونوں عراق میں ہلاک ہوگئے ہیں۔ | اسی بارے میں ’ذہنی اذیت دی جاتی رہی ہے‘16 May, 2007 | پاکستان گوانتانامو: حکومتی وکیل کو سزا19 May, 2007 | آس پاس ’خودکشی کرنے والا سعودی فوجی‘01 June, 2007 | آس پاس افغان شہری کی گوانتاناموبےمنتقلی13 September, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||