لبنان: حزب اللہ کے حملے جاری | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
لبنان میں حکومت نواز دروز رہنما ولید جنبلاط کے حامیوں کے علاقوں پر حزب اللہ کے حملوں کے بعد ان علاقوں کا کنٹرول فوج نے سنبھال لیا ہے۔ بیروت کے جنوب مشرقی پہاڑی علاقے الشويفات پر حزب اللہ کے ججنگوؤں نے بھاری اسلحہ سے حملہ کیا۔ بی بی سی کے نامہ نگار کے مطابق جب دروز افراد نے خونریزی سے بچنے کے لیے ہتھیار ڈال دیے تو تب ہی جا کر جنگ بندی ہوئی۔ اس سے قبل چار روز تک حزب اللہ کے حامیوں نے مغربی بیروت پر قبضہ کیے رکھا تھا اور یہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ کہیں لبنان دوبارہ خانہ جنگی کی طرف نہ چلا جائے۔ اتوار کو بیروت میں قدرے خاموشی رہی جس کی بنیادی وجہ ان علاقوں کا کنٹرول فوج کے پاس واپس آنا تھا جن پر حزب اللہ نے چند روز قبل قبضہ کر لیا تھا۔ تاہم لبنان کے دوسرے بڑے شہر تریپولی میں حکومت اور اپوزیشن کے حامیوں کے درمیان گزشتہ شب جھڑپیں جاری رہیں جس میں اب تک تین افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔
قاہرہ میں عرب وزرائے خارجہ نے لبنان میں فوری لڑائی روکنے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ مسئلے کے حل میں مدد کے لیے جلد ہی ایک وفد بیروت بھیجا جائے گا۔ بی بی سی کے نامہ نگار کے مطابق لبنان کے دارالحکومت بیروت میں حکومت اور اپوزیشن کے حامیوں کے درمیان چار دن کی جھڑپوں میں اب تک تیس سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ سنیچر کو فوج کی حکومت کی طرف سےحز ب اللہ کےخلاف کارروائی رکنے کے بعد جماعت نےشہر کے مسلم اکثریت والے مغربی حصے سے اپنے جنگجو واپس بلانے کا فیصلہ کرلیا تھا۔ خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کو ایک سکیورٹی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی کی شرط پر بتایا کہ لبنان میں مغرب نواز برسر اقتدار حکومت کے سنی حمایتی تریپولی میں حزب اللہ کے کارکنوں سے لڑ رہے ہیں جن کا تعلق علاوی فرقے سے ہے ۔ اہلکار نے مزید بتایا کہ اب تک لڑائی سے سب سے زیادہ متاثرہ قصبے باب التبنیہ کے تقریباً سات ہزار افراد نقل مکانی کر چکے ہیں۔ |
اسی بارے میں تریپولی جھڑپوں میں تین ہلاک11 May, 2008 | آس پاس بیروت جھڑپوں میں سات ہلاک09 May, 2008 | آس پاس مواصلاتی نظام بند کرنے کا فیصلہ‘07 May, 2008 | آس پاس بیروت، بہتر اجرت کے لیے مظاہرے07 May, 2008 | آس پاس حزب اللہ پر جاسوسی کا الزام04 May, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||