BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 27 April, 2008, 17:52 GMT 22:52 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سعودی بلاگر کی رہائی
فواد الفران
فواد الفران کی گرفتاری پر سعودی حکومت کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا
سعودی عرب نے ایک مشہور بلاگر فواد الفران کو رہا کر دیا گیا ہے۔

سعودی عرب کے حکام نے فواد کو دسمبر 2007 میں بغیر کوئی وجہ بتائے حراست میں لے لیاگیا تھا۔

فواد الفران بلاگر کمیونٹی میں انتہائی مشہور تھے اور انہوں نے اپنے بلاگز میں سعودی معاشرے میں کرپشن کے خلاف آواز اٹھائی اور ملک میں جمہوری اصلاحات کا مطالبہ کیا تھا۔

سعودی حکومت نے فواد الفران کی گرفتاری کی کوئی وجہ نہیں بتائی تھی اور نہ ہی ان کو رہا کرتے ہوئے کوئی وجہ بتائی ہے۔

سعودی بلاگر کی گرفتاری پر سعودی حکومت کو ساری دنیا میں تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

فواد الفران نے اپنے بلاگ کے ذریعے سعودی معاشرے کےمسائل کی نشاہدی کی اور جیلوں میں قید ترقی پسند سوچ کے حامل لوگوں کی رہائی کے لیے مہم چلائی۔

نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ کہ فواد الفران کی گرفتاری عرب معاشرے میں انٹرنیٹ کے پھیلاؤ سے عرب معاشرے پر پڑنے والے اثرات کی نشاندہی کرتا ہے۔

عرب دنیا میں جہاں حکومتوں نے ذرائع ابلاغ پر ہر قسم کو پابندیاں عائد کر رکھی ہیں، نوجوانوں نے انٹرنیٹ کے ذریعے اپنے باغی خیالات کو لوگوں کو تک پہنچانا شروع کر دیا ہے۔

اسی بارے میں
بلا (گ) کی سیاست
21 February, 2005 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد