شاہی خاندان اور سیاسی اصلاحات | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سعودی عرب کے شاہی خاندان کے ایک اہم رکن شہزادہ طلال بن عبدالعزیز نے کہا کہ وہ سیاسی جماعت بنانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ انہوں نے اختیارات کی اجارہ داری اور اصلاحات کے عمل کو روکنے کے لیے شاہی خاندان کےدوسرے ارکان پر کڑی نکتہ چینی کی ہے۔ شاہ عبداللہ کے سوتیلے بھائی طلال بن عبدالعزیز نے اصلاحات کے سرکردہ حامیوں کو قید کیے جانے پر بھی نکتہ چینی کی۔ مشرقِ وسطی کے بی بی سی کے تجزیہ نگار راجر ہارڈی کا کہنا ہے کہ شہزادہ طلال کے پاس کوئی سرکاری عہدہ نہیں ہے ماضی میں بھی وہ اصلاحات کی بات کرتے رہے ہیں لیکن ان باتوں پر کوئی توجہ نہیں دی گئی۔ خیال ہے کہ اب شہزادہ طلال کو شاہ عبداللہ کا نزدیکی سمجھا جاتا ہے۔ دو سال قبل جب شاہ عبداللہ اقتدار میں آئے تھے اس وقت سے انہیں اصلاح پسندی کا حامی سمجھا جاتا ہے۔ ہمارے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ شہزادہ طلال سیاسی تبدیلی کی حد کو آزمانے کے لیے اب کھل کر اس طرح کی باتیں کر رہے ہیں۔ تبدیلی کی یہ بات شہزادے نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہی ہے انہوں نے اعلان کیا کہ وہ ایک سیاسی جماعت شروع کرنا چاہتے ہیں جس کی سعودی عرب میں ممانیت ہے۔ انہوں نے کہا کہ „مجھے معلوم ہے کہ یہ کوئی آسان کام نہیں ہے ہمارے سامنے کئی روکاوٹیں ہیں لیکن ہمیں شروعات تو کرنی ہوگی۔کسی کا نام لیے بغیر انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ یہ پارٹی ایسے لوگوں کو چیلنج کرے جو ستر سال سے بڑے بڑے عہدوں پر فائز ہیں ایسا کہہ کر انہوں نے اپنے ہی بھائیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ شہزادہ طلال نے جو ستر کے لپیٹے میں ہیں تبدیلی یا اصلاح کے کئی حامیوں کو قید کیے جانے پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ وہ ضمیر کے قیدی ہیں۔انہوں نے کہا کہ یا تو ان پر عدالت میں مقدمہ چلایا جائے یا پھر رہا کر دیا جانا چاہئے۔ | اسی بارے میں سعودی عرب: تبدیلی کی سست رفتار08 October, 2006 | آس پاس سعودی کوششوں کا خیر مقدم14 March, 2007 | آس پاس 9/11: سعودی عرب میں تبدیلی کا آغاز11 September, 2006 | آس پاس ’امریکہ اپنی ذمہ داری پوری کرے‘08 March, 2007 | آس پاس امریکہ: اسلحے کی فروخت کا منصوبہ29 July, 2007 | آس پاس سعودی خواتین کا بہتر سلوک کا مطالبہ16 October, 2003 | آس پاس سعودی عرب کے گرد حفاظتی باڑ 15 November, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||