BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سعودی عرب کے گرد حفاظتی باڑ
سعودی عرب تیل پیدا کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے
سعودی عرب عراق کے ساتھ اپنی سرحد پر حفاظتی باڑ لگانے کے منصوبے پر عملدرآمد کرنے پر سنجیدگی سے غور کر رہا ہے۔

پرنس نائف بن عبدالعزیر نے کہا ہے کہ حفاظتی باڑ سے اسلامی شدت پسندوں اور غیر قانونی تارکین وطن کی آمد و رفت کو روکنے میں مدد ملے گی۔

عراق اور سعودی عرب کے درمیان نو سو کلو میٹر طویل سرحد ہے جس پر برقی شیلڈ لگانے سے شمال، مغربی اور جنوبی حصہ کو محفوظ بنایا جا رہا ہے۔

بارہ ارب ڈالر کے اس منصوبے پر ’تھرمل کیمرے اور ریموٹ سینسر‘ کیمرے لگائے جائیں گے۔

سعودی حکام عراق کے ساتھ اپنی طویل سرحد کو کنٹرول کرنا چاہتے ہیں تاکہ عراق میں پائی جانے والی بدامنی سعودی عرب تک نہ پھیل جائے۔

سعودی عرب کے وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ عراق میں جنگ خطے کے تمام ملکوں کو متاثر کر رہی ہے اور عراق کی سرحد کے ساتھ حفاظتی باڑ ناگزیر ہوچکی ہے۔

عراق کو خطے میں دہشت گردی کا گڑھ قرار دیتے ہوئے پرنس نائف نے کہا کہ عراق کی سرحد پر حفاظتی باڑ کے منصوبے پر اگلے سال کام شروع ہو جائے گا اور توقع ہے یہ باڑ چھ سال کے عرصے میں مکمل ہو جائے گی۔

سعودی عرب دنیا میں تیل پیدا کرنے والے دنیا کے سب سے بڑے ملک ہونے کے ناطے اور القاعدہ سے مستقل خطرے کی بنا پر عراق میں جاری جنگ کی وجہ سے شدید تشویش میں مبتلا ہے۔

سعودی عرب کے حکام کو خدشہ ہے کہ اگر عراق شکست و ریخت کا شکار ہوتا ہے تو اس کا سعودی سلطنت پر منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔

سعودی حکام عراق کےساتھ حفاظتی باڑ کو القاعدہ کے جنگجوؤں ، منشیات اور اسلحہ کے اسمگلروں اور عراقی مہاجریں کے سعودی عرب میں داخلے کو روکنے کے لیئے ضروری سمجھتے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد