سعودیہ: خفیہ مذاکرات کی تردید | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سعودی عرب نے ان خبروں کی تردید کی ہے جن میں کہا جا رہا ہے کہ اس نے اسرائیل کے ساتھ بات چیت کی ہے یا اسرائیلی وزیر اعظم ایہود اولمرت کے ساتھ کوئی میٹنگ ہوئی ہے۔ سعودی عرب کے سرکاری خبر رساں ادارے نے وزارت خارجہ کے ایک افسر کے حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ خبر بالکل بے بنیاد ہے۔ پیر کو اسرائیل میں شائع ہونے والی ایک خبر میں کہا گیا تھا کہ اسرائیلی وزیر اعظم نے تیرہ ستمبر کو شاہ عبداللہ یا سعودی عرب کے شاہی خاندان کی ایک اور اعلٰی شخصیت سے ملاقات کی تھی، تاہم اسرائیلی حکام بمشول وزیراعظم علی الاعلان اس بات کی تردید کی کہ ان کا شاہ عبداللہ سے کوئی براہ راست رابطہ ہوا ہے البتہ سعودی عرب کے دوسرے حکام سے ملاقات کی خبر کی تردید نہیں کی گئی۔ اگر ایسی کوئی ملاقات ہوئی ہے تو یہ سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان سرکاری سطح پر پہلا رابطہ ہوگا کیونکہ دونوں ممالک کے درمیان ابھی تک کوئی سفارتی تعلقات نہیں ہیں۔ سعودی عرب نے انیس سواڑسٹھ کی سرحدوں پر واپس جانے اور تمام مقبوضہ علاقوں سے اسرائیل کے انخلاء کے بدلے تمام عرب ریاستوں کی طرف سے اسرائیل کو تسلیم کرنے منصوبہ پیش کر رکھا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان سعودی امن منصوبے اور ایران کے جوہری پروگرام کے بارے میں بات چیت ہوئی۔ گزشتہ ہفتے ایک اسرائیلی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے ایہود اولمرت نے شاہ عبداللہ کی ’دانشمندی اور ذمہ داراری کے احساس ‘ کی تعریف کی تھی۔ مسٹر اولمرت کی قدیمہ پارٹی نے مارچ میں انتخابات اس وعدے کی بنیاد پر لڑے تھے کہ وہ غرب اردن کے کچھ مقبوضہ علاقوں سے یک طرفہ انخلاء کر لیں گے جبکہ وہ آبادیاں جہاں پر زیادہ تر اسرائیلی آباد ہیں ان کو نہیں چھوڑا جائےگا۔ تاہم جولائی میں اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان لڑائی چھڑ جانے کی وجہ سے اس منصوبے پر عمل درآمد روک دیا گیا۔ سعودی عرب ان ممالک میں سے ہے جنہوں نے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا تھا لیکن ساتھ ہی سعودی عرب نے حزب اللہ کی طرف سے دو اسرائیلی فوجیوں کو اغوا کیئے جانے کی بھی مذمت کی تھی۔ | اسی بارے میں فرانس سعودیہ سے تعاون چاہتا ہے04 March, 2006 | آس پاس حماس کے لیئے سعودی مالی امداد12 March, 2006 | آس پاس اسرائیل پیش رفت سے مطمئن: عنان 13 September, 2006 | آس پاس اسرائیل کو تسلیم کریں گے: عباس19 September, 2006 | آس پاس لبنان اسرائیل جنگ، کب کیا ہوا02 August, 2006 | آس پاس 9/11: سعودی عرب میں تبدیلی کا آغاز11 September, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||