فرانس سعودیہ سے تعاون چاہتا ہے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
فرانس کے صدر ژاک شراک سنیچر کو سعودی عرب کا تین روزہ دورہ شروع کر رہے ہیں جس میں اقتصادی تعاون کے علاوہ دہشت گردی سے نمٹنے میں تعاون پر بات چیت ہوگی۔ ژاک شیراک دورے کے دوران سعودی عرب کی مجلس شعوریٰ سے بھی خطاب کریں اور وہ ایسا کرنے والے پہلے غیر عرب رہنما ہوں گے۔ بی بی سی کے نامہ نگار کے مطابق صدر شراک دونوں ممالک کے درمیان ’دہشت گردی کے خلاف لڑائی‘ میں قریبی تعاون جاری رکھنے پر زور دیں گے۔ نامہ نگار کے مطابق فرانسیسی رہنما تیل سے مالا مال سعودی عرب کی معیشت سے فائدہ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ میزبان ملک کے ساتھ دفاعی معاہدے بھی ان کی ترجیحات میں شامل ہیں۔ امریکی اور برطانوی کمپنیاں پہلے ہی سعودی عرب میں کامیابی سے کاروبار کر رہی ہیں۔ فرانسیسی صدر کے دورے دوران لوورخ عجائب گھر کی جانب سے منعقد کی جانے والی اسلامی فنون کی ایک مشترکہ نمائش کا بھی افتتاح ہوگا۔ | اسی بارے میں ’بڑا چیلنج، دہشتگردی ہے‘31 January, 2006 | آس پاس مسلم دنیا میں شدید ردِ عمل02 February, 2006 | آس پاس ’دہشتگردی،جواب ایٹمی ہتھیار سے‘19 January, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||